عبیداللہ علیم محبت ۔ یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) کے حوالے سے ایک نظم

فاتح

لائبریرین
محبّت

میں جسم و جاں کے تمام رشتوں سے چاہتا ہوں
نہیں سمجھتا کہ ایسا کیوں ہے
نہ خال و خد کا جمال اس میں، نہ زندگی کا کمال کوئی
جو کوئی اُس میں ہُنر بھی ہوگا
تو مجھ کو اس کی خبر نہیں ہے
نہ جانے پھر کیوں!
میں وقت کے دائروں سے باہر کسی تصوّر میں اُڑ رہا ہوں
خیال میں، خواب و خلوتِ ذات و جلوتِ بزم میں شب و روز
مرا لہو اپنی گردشوں میں اسی کی تسبیح پڑھ رہا ہے
جو میری چاہت سے بے خبر ہے

کبھی کبھی وہ نظر چرا کر قریب سے میرے یوں بھی گزرا
کہ جیسے وہ باخبر ہے
میری محبتوں سے
دل و نظر کی حکایتیں سن رکھی ہیں اس نے
مری ہی صورت
وہ وقت کے دائروں سے باہر کسی تصوّر میں اُڑ رہا ہے
خیال میں، خواب و خلوتِ ذات و جلوت ِ بزم میں شب و روز
وہ جسم و جاں کے تمام رشتوں سے چاہتا ہے
مگر نہیں جانتا یہ وہ بھی
کہ ایسا کیوں ہے
میں سوچتا ہوں، وہ سوچتا ہے
کبھی ملے ہم تو آئینوں کے تمام باطن عیاں کریں گے
حقیقتوں کا سفر کریں گے
(عبید اللہ علیمؔ)​
 

ساجد

محفلین
میری پسندیدہ نظم۔
نہ خال و خد کا جمال اس میں، نہ زندگی کا کمال کوئی
جو کوئی اُس میں ہُنر بھی ہوگا
تو مجھ کو اس کی خبر نہیں ہے
نہ جانے پھر کیوں!​
شاعر کے تخیل کی گہرائی کا اندازہ کیجئیے ان الفاظ سے۔​
 

صائمہ شاہ

محفلین
محبّت​
میں جسم و جاں کے تمام رشتوں سے چاہتا ہوں​
نہیں سمجھتا کہ ایسا کیوں ہے​
نہ خال و خد کا جمال اس میں، نہ زندگی کا کمال کوئی​
جو کوئی اُس میں ہُنر بھی ہوگا​
تو مجھ کو اس کی خبر نہیں ہے​
نہ جانے پھر کیوں!​
میں وقت کے دائروں سے باہر کسی تصوّر میں اُڑ رہا ہوں​
خیال میں، خواب و خلوتِ ذات و جلوتِ بزم میں شب و روز​
مرا لہو اپنی گردشوں میں اسی کی تسبیح پڑھ رہا ہے​
جو میری چاہت سے بے خبر ہے​
کبھی کبھی وہ نظر چرا کر قریب سے میرے یوں بھی گزرا​
کہ جیسے وہ باخبر ہے​
میری محبتوں سے​
دل و نظر کی حکایتیں سن رکھی ہیں اس نے​
مری ہی صورت​
وہ وقت کے دائروں سے باہر کسی تصوّر میں اُڑ رہا ہے​
خیال میں، خواب و خلوتِ ذات و جلوت ِ بزم میں شب و روز​
وہ جسم و جاں کے تمام رشتوں سے چاہتا ہے​
مگر نہیں جانتا یہ وہ بھی​
کہ ایسا کیوں ہے​
میں سوچتا ہوں، وہ سوچتا ہے​
کبھی ملے ہم تو آئینوں کے تمام باطن عیاں کریں گے​
حقیقتوں کا سفر کریں گے​
(عبید اللہ علیمؔ)​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب ذرا اس پر بھی روشنی ڈالتے جایے یہ کیا اڑھای دن کے محا ز کے نام ھے؟
 

فاتح

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلام کسی اور کا سہی پسند تو آپ کی ہے
جی ہاں! اس زمانے کی یاد میں لگا دی یہ نظم جب ایسی ہی بے وقوفانہ سوچ ہماری بھی ہوا کرتی تھی یعنی جب تک "اصلاح" نہیں کر دی گئی ہمارے اندازِ فکر کی۔
 
Top