محبوب عزمی: اک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے

لڑکی کہاں سے لاؤں میں شادی کے واسطے
شاید کہ اس میں میرے مقدر کا دوش ہے
عذرا، نسیم، کوثر و تسنیم بھی گئیں
"اِک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے"
بہت خوب شوکت پرویز بھائی!

کچھ اپنا کلام بھی عنایت ہو۔ سید شہزاد ناصر بھائی کے ساتھ نوک جھونک میں تو خوب ہی جوہر کھُلے آپ کے۔
 
شوکت پرویز

محفلین

آپ کی ذرّہ نوازی ہے جناب، ورنہ خاکسار کو اپنی حیثیت کا ادراک ہے اسی لئے خاکسار نے شہزاد صاحب کو جواب میں کہا تھا:
نہیں جناب، ایسی کوئی بات نہیں، وہ تو
"جو بھی چل نکلی ہے وہ بات کہاں ٹھہری ہے"
کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے میں تک بندیوں پر تک بندیاں کرتے جا رہا تھا، ورنہ آپ تو جانتے ہیں کہ باتوں میں کتنا مبالغہ ہوتا ہے۔۔۔
بے حد ممنون ہوں آپ کا کہ آپ کو میری یہ تک بندیاں پسند آئیں۔
 
آپ کی ذرّہ نوازی ہے جناب، ورنہ خاکسار کو اپنی حیثیت کا ادراک ہے اسی لئے خاکسار نے شہزاد صاحب کو جواب میں کہا تھا:

بے حد ممنون ہوں آپ کا کہ آپ کو میری یہ تک بندیاں پسند آئیں۔

بھائی جان یہ آپ کی عاجزی ہے
آپ تو استاذوں کے استاذ ہیں محفل میں سارے مبتدی آپ سے خوب استفادہ کر رہے خاص کر عروض اور بحر میں آپ اپنا کلام شیر کیجے نا پلیز یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو اصلاح کرتے ہوں وہ خود نہیں کچھ کہتے ہونگے ۔
 
شوکت پرویز

محفلین
محمدعلم اللہ اصلاحی ہمارے دوست ہیں اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب کو تو میں خود استاد کہہ کر مخاطب کرتا ہوں۔
چلئے آپ صاحبان کے حکم¹ کی تعمیل کرتے ہوئے پیر کے دن کچھ پوسٹ کروں گا، وجہ یہ ہے کہ میں نے سب کچھ آفس کے کمپیوٹر پر ٹائپ کیا ہوا ہے، اور سنیچر اتوار آفس کی چھٹی ہوتی ہے (فی الحال میں اپنے ایک دومست کے گھر سے اپنے² لیپ ٹاپ پر لاگ ان ہوا ہوں)
¹ یہ آپ کا انکسار ہے کہ آپ اصرار پر اکتفا کر رہے ہیں، ورنہ آپ کا تو حکم لگانے کا حق بنتا ہے۔۔۔
² لیپ ٹاپ میرا ہی ہے، لیکن میرے ایک دوست کو پڑھائی کے سلسلے میں اس کی ضرورت تھی تو تقریبا 18 مہینوں سے اسی کے پاس ہے، رہا میرا کام، تو وہ آفس میں ہی ہو جاتا ہے۔
 
آپ آف لائن کیوں ہو گئے بھائی جان آپ سے بات کرنی تھی ۔:-(تھوڑی دیر تو رکتے۔
 
شوکت پرویز

محفلین
بھائی جان یہ آپ کی عاجزی ہے
آپ تو استاذوں کے استاذ ہیں محفل میں سارے مبتدی آپ سے خوب استفادہ کر رہے خاص کر عروض اور بحر میں آپ اپنا کلام شیر کیجے نا پلیز یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ جو اصلاح کرتے ہوں وہ خود نہیں کچھ کہتے ہونگے ۔
علم اللہ صاحب،
آپ ٹائپنگ کی غلطیاں کرنا کب چھوڑیں گے، کتنی تصحیح کی جائے؟؟؟ سرخ فانٹ میں کتنا غلط ٹائپ کر دیا ہے۔۔۔
 
Top