ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
خورشیداحمدخورشید
--------
محبّت ہو گئی تم سے بتانا بھول جاتا ہوں
مگر آنکھیں بتاتی ہیں چھپانا بھول جاتا ہوں
-----------
شرارت دل میں آتی ہے مگر میں کر نہیں پاتا
تمہارا دیکھ کر چہرہ ستانا بھول جاتا ہوں
----------
محبّت کا تقاضا ہے محبّت ہو نگاہوں میں
نگاہیں تم پہ جمتی ہیں جھکانا بھول جاتا ہوں
-----------
مری آنکھوں میں رہتی ہے تری معصوم سی صورت
بھلانا بھی اگر چاہوں بھلانا بھول جاتا ہوں
----------
کبھی دل میں یہ آتا ہے تجھے میں بے وفا کہہ دوں
وفائیں دیکھ کر تیری جتانا بھول جاتا ہوں
----------
کبھی لمحے محبّت کے مجھے جب یاد آتے ہیں
جدائی میں تری پھر مسکرانا بھول جاتا ہوں
-------------
تمہارے ہجر نے ارشد مری حالت بگاڑی ہے
دوائیں دل کی لاتا ہوں پہ کھانا بھول جاتا ہوں