میرے خیال سے یہ خدمت بہت سے لوگ اردو محفل پر انجام دے رہے ہیں اور ان شاءاللہ یہ حلقہ محبان اردو کا قائم رہے گا۔جاں فشانی کے ساتھ بے لوث خدمت پر بہر حال مختصر مبارک تو لازمی ہے۔اسے پڑھنا یقینا آسان ہو گا۔
اصل میں پیشہ ورانہ زندگی کا تجربہ بھی یہی ہے۔ پراجیکٹ کی منصوبہ بندی ، ٹاسک بنانا، تفویض کرنا،مسلسل ٹیم پر نظر رکھنا، ممبران کو چلانا، مورال بلند رکھنا اور جہاں ضرورت ہو وہاں افرادی قوت بڑھانا ایک پراجیکٹ منیجر کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔ میں نے اسے دوستانہ انداز میں محفل پر آزمایا، بہترین نتائج کے ساتھ ساتھ بہت قیمتی اور علمی دوست احباب کا حلقہ انعام میں پایا۔بہت مبارک ہو محب علوی بھائی!
آپ ایک اچھے ٹیم لیڈ ثابت ہوئے ہیں۔ ہمیں بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل کر وا ہی لیا۔ لائبریری کے لیے آپ کی بے لوث خدمات تعریف کی مستحق ہیں۔
یعنی آپ کا پروفیشن پراجیکٹ مینجر کا ہے۔اصل میں پیشہ ورانہ زندگی کا تجربہ بھی یہی ہے۔ پراجیکٹ کی منصوبہ بندی ، ٹاسک بنانا، تفویض کرنا،مسلسل ٹیم پر نظر رکھنا، ممبران کو چلانا، مورال بلند رکھنا اور جہاں ضرورت ہو وہاں افرادی قوت بڑھانا ایک پراجیکٹ منیجر کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔
یقین تو جب آئے سو آئے، اس دھاگے کے سب افراد البتہ دوبارہ ریڈار پر آ گئے ہیں۔پڑھ تو آپ نے لی ہی ہیں۔ یقین بھی آہستہ آہستہ آ ہی جائے گا۔
جی، ٹیکنیکل پراجیکٹ مینجمنٹ۔ اب پروگرام منیجر بنانے پر زور دے رہا ہوں کہ تکنیکی اعتبار سے وہی کر رہا ہوں ۔یعنی آپ کا پروفیشن پراجیکٹ مینجر کا ہے۔
خیر مبارک زکریا زیکمبارک ہو محب فاروق ظفر اعوان علوی
شرارتیں اور تنازعات ہی تو حاصل ہیں اس محفل پر۔یہاں سب محب کی تعریفیں کر رہے ہیں جبکہ اس کی شروع کی دنوں کی شرارتیں اور تنازعات وقت کی لہروں میں بہہ گئے
خیر مبارک ، میں ویسے اپنی نصف بہتر سے یہی کہہ رہا تھا کہ عنوان پڑھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی دوشیزہ شادی کی عمر کو پہنچ گئی ہے۔ ☺️سن بلوغت بہت مبارک ہو محب بھائی۔
ابھی شناختی کارڈ بنے دے دیا کیا
خط میں نے تیرے نام لکھاشرارتیں اور تنازعات ہی تو حاصل ہیں اس محفل پر۔
الیکشن والے دھاگے اگر کوئی شیئر کر دے یا خطوط تو ماضی کی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔
وہ بھی کیا وقت تھا جب آتش جوان تھا 🤣
اس پر تو بلاک کا پیغام آ رہا ہے ۔