اظفر
محفلین
پاکستان اور پیلز پارٹی
یہ خبر اور وہ گانا اس ربط پر تھا جا سکتا ہے
یہاںدلچسپ بات یہ کہ وہ جو اپنی ماں کو پاکستان کی خاطر شہید کہہ رہی ہے اس کو اردونہیں آتی ۔
میں بے نظیر کے گزر جانے کے بعد ان کے بارے میں رائے دینا نہیں چاہوںگا لیکن یہ ضرور کہوںگا پیپلز پارٹی کے سربراہان صرف حکومت کرنے پاکستان میں آتے ہیں آگے پیچھے امریکہ ، برطانیہ یا دبئی میں ڈھیرہ رکھتے ہیں ۔ اس وقت پاکستان انہی نا اہلوں کی انتہائی اعلی قسم کی نا اہل قیادت کے باعث مختلف مسایل کا شدید طور پر شکار ہے ۔ وہ بندے جن کو کسی اچھی جگہ پر چوکیدار یا خاکروب کی نوکری نہیں مل سکتی اپنی قابلیت کی بنا پر ان کو محترم صدر صاحب نے کسی نہ کسی وزیر کا مشیر مقرر کر دیا ہےاور وہ اپنی اعلی قسم کی صلاحیات کے باعث ملک کے مساٰئل کو چار چاند لگانے میں ہما تن مصروف ہیں ۔
اس وقت یہ حال ہے ٹی وی پر نیوز دیکھنے کا دل نہیں کرتا کیونکہ اچھی نیوز سننے کی امید ہی دم توڑ گئی ہے اور ہمارے حکمران پاکستان کو " بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی ' کے مترادف لنگوٹی سے بھی محروم کرنے کے در پے ہیں ۔
بات سے بات ذرا دور تک آگئی
لندن: پاکستان کی سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور زرداری نے اپنی ماں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے اچھوتا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔
اٹھارہ سالہ بختاور زرداری، جو برطانیہ کی ایڈن برگ یونیورسٹی کی طالبہ اور بینظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی ہیں، نے اپنی شہید ماں سے محبت کا اظہار ایک گانے میں کیا ہے جو انہوں نے خود ہی لکھا اور گایا ہے۔ اس گانے میں انہوں نے اپنی والدہ کو خوبصورتی اور دانش کا مرکز قرار دیا ہے اور ان کی روح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر اپنے بچوں کو تنہا چھوڑ گئی ہیں، ان کے بغیر قوم نا امید ہے اور یہ کہ وہ 54 سال کی نوجوانی کی عمر میں ہی شہید کر دی گئیں۔ گانے کا عنوان ہے، میں درد کو دور کروں گی۔
اس گانے کی ویڈیو میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تصاویر اور ویڈیو کلپس کو شامل کیا گیا ہے جن میں ان کی شہادت سے چند لمحات قبل لیاقت باغ پارک، راولپنڈی کے مناظر بھی شامل ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو اسی مقام پر نامعلوم ملزمان نے شہید کردیا تھا۔