سولھویں سالگرہ محترمہ جاسمن آپی سے علمی اور معلوماتی مکالمہ

سالگرہ کے موقع پر محفل کی قابل احترام اور علمی شخصیات سے مکالمہ جاری ہے۔علمی معلوماتی اور ادبی نشت کے سلسلے کی پانچویں لڑی کے ساتھ ہم حاضر ہیں۔
پانچویں لڑی کی مہمان شخصیت اردو محفل فورم کی شفیق ہستی اور محبت خلوص سے معمور محترمہ جاسمن آپی ہیں ۔
آپ سب جاسمن آپی کی محبت بھری پرخلوص دعاوں سے اس لڑی میں خوب فیض یاب ہو سکتے ہیں۔
بے مقصد سوالات اور شرپسندی،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔
 
آپی آپ کی اردو محفل اور محفلین سے محبت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔آپ سے سوال یہ ہے کہ آپ امورخانہ داری کے ساتھ دیگر اور بہت سے شوشل ورک بھی کرتی ہیں۔گھریلوں ذمہ داری کی مصروفیات کے ساتھ اردو محفل کی مدیر کی ذمہ داری اور پھر آفس ورک کی ذمہ داری تو اتنے معاملات کیسے دیکھ لیتی ہیں ۔کچھ اس حوالے سے بتائیں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہ کوئی ایسا کارنامہ نہیں ہے۔ :) دنیا میں کتنے ہی لوگ خاص طور پہ باہر کام کرنے والی خواتین اس سے بھی زیادہ مصروف رہتی ہیں۔ :)
الحمدللہ مثبت مصروفیت میں سکون ہے۔
 
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ شاد و آباد فرمائیں ۔آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
بہن جی میرے سوالات کے تو جواب ہی نہیں آرہے ۔اس لیےسوال پوچھنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی ۔پتا نہیں نقیبی بھائی لوگوں کو زبردستی پکڑ کے لا رہے ہیں یہاں انٹرویو کے واسطے۔:D
فی الحال ایک سوال میرا ہے کہ آپ کا پسندیدہ شاعر کون ہے اور کیوں پسند ہے۔اگر چاہیں تو کچھ شعر بھی پیش کر دیں پسندیدہ۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ کوئی ایسا کارنامہ نہیں ہے۔ :) دنیا میں کتنے ہی لوگ خاص طور پہ باہر کام کرنے والی خواتین اس سے بھی زیادہ مصروف رہتی ہیں۔ :)
الحمدللہ مثبت مصروفیت میں سکون ہے۔
بٹیا یہ کیا کم کارنامہ ہے کہ اتنی مصروفیت کے باوجود انتہائی ذمہ داری سے اُردو محفل کو وقت دیتی ہیں رفاہی کام کرتی ہیں گھر اور بچوں اور اپنوں کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں ہم اکثر کہتے بہت کم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین اپنے دفتر میں 200 فی صد دینے کی کوشش کرتی ہیں دوسری طرف گھر میں بھی اُنکی یہی کوشش ہوتی ہے اور یہ سب کرنے میں وہ کتنی بار کرچی کرچی وجود سنبھال رہی ہوتیں ہیں اسکا اندازہ بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے !!!اور دونوں محاذوں پر کوشش ہوتی ہے اپنا بہترین دیں اور کسی کو کوئی شکایت نہ ہو۔۔۔
دعا ہے پروردگار آپکو ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے جیتی رہیے اللّہ آپکو اور آپکے نزدیک لوگوں کو اپنی امان میں رکھے ، ہر قدم پر آسانیاں عطا فرمائے آمین
 
آخری تدوین:
میری گذارش ہے کہ جب اس طرح کی کوئی لڑی شروع کی جائے تو سب سے پہلے اس شخصیت کا مکمل تعارف کروایا جائے اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا جائے اس سے میرے جیسے کم علم لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا
 
آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بہن جی میرے سوالات کے تو جواب ہی نہیں آرہے ۔اس لیےسوال پوچھنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی ۔پتا نہیں نقیبی بھائی لوگوں کو زبردستی پکڑ کے لا رہے ہیں یہاں انٹرویو کے واسطے۔:D
فی الحال ایک سوال میرا ہے کہ آپ کا پسندیدہ شاعر کون ہے اور کیوں پسند ہے۔اگر چاہیں تو کچھ شعر بھی پیش کر دیں پسندیدہ۔

بہت پہلے ساحر، ساغر، فراز اور عدم پسند تھے۔ اب تو جس کا شعر اچھا لگے، وہی پسند ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
اچھا اب گھریلو سوال:
پرانی ساسوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو چاہتی ہیں بہو آٹا بھی گوندھے اور ہلے بھی نہیں۔:D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا اب گھریلو سوال:
پرانی ساسوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو چاہتی ہیں بہو آٹا بھی گوندھے اور ہلے بھی نہیں۔:D
ایسی بہوؤں کو چاہیے اپنی ساسو ماں کو منت سماجت کر کے تجرباتی طور پر انہی سے آٹا گندھوا کے دیکھ لیں
 
جاسمن

لائبریرین
اچھا اب گھریلو سوال:
پرانی ساسوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو چاہتی ہیں بہو آٹا بھی گوندھے اور ہلے بھی نہیں۔:D
میری ساس تو بہت خوبصورت ہیں الحمدللہ۔ وہ ہر رشتے میں بہت پیاری ہیں۔ اللہ انھیں کامل ایمان، کامل صحت، آسانیوں اور خوشیوں والی لمبی عمر عطا فرمائے. آمین!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میری گذارش ہے کہ جب اس طرح کی کوئی لڑی شروع کی جائے تو سب سے پہلے اس شخصیت کا مکمل تعارف کروایا جائے اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا جائے اس سے میرے جیسے کم علم لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا

واقعی اس طرح زیادہ اچھا رہے گا۔
آپ کی طرح ہم بھی یہاں زیادہ عرصہ سے نہیں ہیں۔ اسی بہانے کچھ نہ کچھ تو معلوم ہو جائے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جاسمن آپا ۔۔۔
ہر ایک کو اپنی زندگی میں سکھ اور راحت چاہئیے ہوتی ہے۔ عورت چاہے بہن، ہو بیٹی ہو یا ماں ہو، ہر رشتے میں اس پر ذمہ داری ہوتی ہے اور اپنے لئے کم ہی فرصت کا وقت نکل پاتا ہے۔ کبھی کبھی تو بس فرائض سر انجام دینے کو ہی اوڑھنا بچھونا سمجھ لیتی ہیں اور اپنی ذات ہی کو فراموش کر دیتی ہیں۔
آپ تو ایسی نہیں نا؟
آپ کے لئے آپ کا سکھ اور راحت کس چیز میں ہے یا اگر ریلکس ہونا چاہئیں تو کیا کرتی ہیں؟
 
میرا شمار بھی ان ہی خواتین میں ہوتا ہے گل یاسمین! اپنی ذات کو فراموش بھی کر دیتی ہوں بہت سے رشتوں کے لیے۔ ایثار اور قربانی کے بغیر زندگی میں لذت نہیں۔
لیکن خود کے لیے بھی وقت اللہ پیارے نکال ہی دیتے ہیں۔
سکھ اور راحت اوروں کے کام آنے میں محسوس ہوتی ہے۔ یہ کوئی فلمی مکالمہ نہیں ہے۔ واقعی ایسا ہے۔
ضروری نہیں کہ ہم بس مالی مدد ہی کریں، مالی مدد سے ہٹ کے بھی بہت کچھ ہے۔
ریلیکس ہونے کے لیے کتابیں, چائے اور سہیلیاں۔
 
Top