ام عبدالوھاب
محفلین
ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو لوگ دوسروں کی ذات کو خود پر فوقیت دیتے ہیں قدرت انہیں آسانیاں فراہم کرتی ہے۔میرا شمار بھی ان ہی خواتین میں ہوتا ہے گل یاسمین! اپنی ذات کو فراموش بھی کر دیتی ہوں بہت سے رشتوں کے لیے۔ ایثار اور قربانی کے بغیر زندگی میں لذت نہیں۔
لیکن خود کے لیے بھی وقت اللہ پیارے نکال ہی دیتے ہیں۔
سکھ اور راحت اوروں کے کام آنے میں محسوس ہوتی ہے۔ یہ کوئی فلمی مکالمہ نہیں ہے۔ واقعی ایسا ہے۔
ضروری نہیں کہ ہم بس مالی مدد ہی کریں، مالی مدد سے ہٹ کے بھی بہت کچھ ہے۔
ریلیکس ہونے کے لیے کتابیں, چائے اور سہیلیاں۔
آپ دوسروں کیلیئے وقت نکالتی ہیں اور قدرت اس میں برکت بھر کر آپکو وقت مہیا کرتی ہے۔
دوسروں کو خوشی دینے والے ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔
اللہ پاک آپ کی زندگی میں مزید برکتیں اورآسانیاں عطا فرمائے۔۔۔۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا سوال یہ ہے کہ گھر کے اہم معاملات میں آپکی رائے چلتی ہے یا آپ کے میاں کی۔۔۔۔یا دونوں باہمی اتفاق رائے سے معاملہ حل کر لیتے ہیں؟