مبارکباد محترمہ سیما علی آپا کو محفل میں دس ہزار مراسلے کا نمایاں سنگ میل مبارک!!!

ہماری اردو محفل کی بہت ہی مقبول شخصیت سیما علی آپا کے لیے دس ہزار مراسلوں کا سنگ میل مبارک ۔

کیوں کہ ہمیں فائیو فگر یعنی دس ہزاری اعزاز حال کہی میں بخشا گیا ہے ۔سو ہم یہ اعزاز اپنی سیما علی آپا کو بھی پیش کرتے ہیں ۔ہم ان کی محفلین سے محبت اور سبک رفتاری کی مبارکباد علیحدہ سے دینا ضروری سمجھتے ہیں ۔ بہت بہت خوش آمدید آپا ۔ :giftwithabow:
دیگر ارکان سے بھی بھرپور استقبال کی درخواست ہے ۔
بہت بہت مبارک ہو بہنا!

جس سنگِ میل پر ہم دس سال میں پہنچے آپ نے ایک سال ہی میں عبور کرلیا۔ واؤ!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاء اللہ! بہت کم عرصے میں اتنے ڈھیر سارے او راچھے اچھے پیغامات رقم کر دیے آپ نے۔

بہت بہت مبارکباد!
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
ہماری اردو محفل کی بہت ہی مقبول شخصیت سیما علی آپا کے لیے دس ہزار مراسلوں کا سنگ میل مبارک ۔

کیوں کہ ہمیں فائیو فگر یعنی دس ہزاری اعزاز حال کہی میں بخشا گیا ہے ۔سو ہم یہ اعزاز اپنی سیما علی آپا کو بھی پیش کرتے ہیں ۔ہم ان کی محفلین سے محبت اور سبک رفتاری کی مبارکباد علیحدہ سے دینا ضروری سمجھتے ہیں ۔ بہت بہت خوش آمدید آپا ۔ :giftwithabow:
دیگر ارکان سے بھی بھرپور استقبال کی درخواست ہے ۔
بہت بہت مبارک

خاصی مستقل مزاج ، دلیر اور پراعتماد ہیں۔
خوش آمدید !
میں تو بہت بار جواب لکھ کر، ڈر جاتی ہوں اور مٹا دیتی ہوں۔
ابھی بھی سوچ رہی ہوں آخری فقرہ لکھنے کی بھلا کیا ضرورت ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
کتنی مدت بعد ہزاری ہزاری کی آواز سنی ہے۔۔۔ اور وہ بھی ایک دو نہیں۔۔ اکھٹے دس ہزاری۔۔۔۔ میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ اپیا نے چند دن ہوئے محفل کی رکنیت لی ہے۔ بہت بہت مبارک ہو اپیا۔۔۔ آپ کے تمام حوصلہ بڑھاتے اور ہمت بندھاتے مراسلات کا بھی۔۔ دعاؤں کا بھی۔۔۔ اللہ پاک آپ کے مراسلات میں فراری کی سی تیزی قائم رکھے۔ آمین
نوازش کرم شکریہ مہربانی !!!
نین بھیا آپ لوگوں کی محبت اور دعائیں ہمارا انرجی لیول بڑھاتے ہیں ۔۔۔ہر دم آپ لوگوں میں اور آپ لوگوں کی محبت میں گھِری رہتی ہوں اور شائد یہی محبت اور دعائیں فراری کی سی تیزی لے آتیں ہیں۔۔
ڈھیروں دعائیں ،جیتے رہئیے شاد وآباد رہیے اور اپنے قلم سے شاہکار تخلیق کرتے رہئیے۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بہت بہت مبارک

خاصی مستقل مزاج ، دلیر اور پراعتماد ہیں۔
خوش آمدید !
میں تو بہت بار جواب لکھ کر، ڈر جاتی ہوں اور مٹا دیتی ہوں۔
ابھی بھی سوچ رہی ہوں آخری فقرہ لکھنے کی بھلا کیا ضرورت ہے۔
بہت بہت شکریہ ۔۔جیتی رہیے نزہت بٹیا آپ ہمکو بہت پسند بہت خوب صورت لکھتی ہیں ہمیں تو کچھ نہیں آتا پر محبت بانٹنا بہت اچھا لگتاہے ۔۔بالکل ڈرا مت کریں بلکہ ہم ایک دوسرے کی قوت ہیں پھر کیسا ڈرنا ۔اور یہ حوصلہ ہم نے زندگی سے سیکھا کیونکہ منیر نیازی کا یہ شعر ہمارا بے حد پسندیدہ ہے ؀

چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
 
مابدولت اپنی لائق صد احترام بہن سیما علی کو منصب دس ہزاری کے پر از افتخار حصول پر قلب صمیم کی عیاں ، نہاں و پنہاں خانوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ۔
:great: :good: :a6: بہت بہت :congrats: ہو ۔ :):)
 
جزاک الله خیرا کثیرا
اور بٹیا تو نہ کہیں ۔۔۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عمر میں میں آپ کی بھی آپا ہوں۔ (مسکراہٹ)
 
سیما علی

لائبریرین
مابدولت اپنی لائق صد احترام بہن سیما علی کو منصب دس ہزاری کے پر از افتخار حصول پر قلب صمیم کی عیاں ، نہاں و پنہاں خانوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ۔
:great: :good: :a6: بہت بہت :congrats: ہو ۔ :):)
بھیا اس حوصلہ افزائی کے لئیےبہت شکریہ ۔
بہت ساری دعائیں خوش رہیے :flower::flower::flower:
:flower::flower:
 
سیما علی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو بہنا!

جس سنگِ میل پر ہم دس سال میں پہنچے آپ نے ایک سال ہی میں عبور کرلیا۔ واؤ!!!
پیارے بھیا !!!
آپکا بہت بہت شکریہ ہمیں وہ دن بالکل نہیں بھولا جب ایک لفظ بہت ڈر ڈر کے لکھتے اور سوچتے کہ ہم کیسے آپ لوگوں کے سامنے کیسے لکھ سکیں گے۔ماشاء اللّہ آپ کی تحاریر پڑھتے اور سوچتے بس بس بھئی سیما کچھ نہیں لکھ سکتیں آپ پتلی گلی سے نکل لیں ۔۔پر قدم قدم پر آپ لوگو ں کی رہنمائی اور محبت کبھی شمشاد بھیا کبھی سید عاطف علی بھیا@کبھی لاریب مرزا بٹیااور کہیں نور وجدان بٹیا حوصلہ دیتی ہوئی سکھاتی ہوتی اور ہاں ایک نام صابرہ امین بٹیا ماہی احمد بٹیا
سید عمران محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا سب نہ ہوتے تو ہم یہاں تک نہ ہوتے ۔بہت ساری دعائیں
 
Top