مبارکباد محترمہ لاریب اخلاص کو منصب دس ہزاری مبارک

شمشاد خان

محفلین
پنجابی تو ہندوستان میں بھی بولی جاتی ہے۔ بلکہ صحیح پنجابی بولی ہی مشرقی پنجاب میں جاتی ہے۔
 

شمشاد خان

محفلین
بھیا کا لفظ ہندوستان میں زیادہ مستعمل ہے۔
وہاں خواتین اپنوں کے علاوہ ہر دوسرے بندے کے لیے بھیا کا لفظ بولتی ہیں، چاہے وہ ریڑھی والا ہو، دودھ والا، پولیس والا، الخ۔۔۔
 
بھئی بھیا کہنا تو بہت پیارا لگتا ہے ہم تو بڑے بھائی کو بھیا بھی کہتے ہیں۔
لیکن پہلی بار سنا بھیا کہنے والا ہندوستانی ہوتا ہے۔
جی واقعی پیارا لفظ ہے۔ لیکن آپ نے یہ کیسے اندازہ لگایا کہ صرف میرا پوچھ لینا آپ کو ہندوستانی بنا گیا؟ یہ ایک سوال تھا اور اس کی وضاحت شمشاد خان صاحب نے بالکل صحیح کی۔ میں بھی اسی تناظر میں پوچھ رہا تھا۔

کافی عرصہ پہلے ایک پاکستانی ٹی وی شو میں ایک بھارتی اداکارہ مدعو تھیں تو پاکستان کے حوالے سے کوئی بات بتاتے انھوں نے بتایا کہ ہم عموماً بول چال میں لفظ ''بھیا' استعمال کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں ٬جناب' کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کی ویڈیو نیٹ پر موجود ہے، تلاشوں گا۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
آداب

مبارک باد قبول کیجیئے لاریب ۔ ۔ ۔ ۔
آپ کا تعارف دیکھنا چاہتی ہوں ۔ ۔ مل کے نہیں دے رہا ۔ ۔ مدد کیجیئے ۔ ۔
شکریہ
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
آداب

مبارک باد قبول کیجیئے لاریب ۔ ۔ ۔ ۔
آپ کا تعارف دیکھنا چاہتی ہوں ۔ ۔ مل کے نہیں دے رہا ۔ ۔ مدد کیجیئے ۔ ۔
شکریہ
جی کر لی قبول مبارکباد:)
اور
ناچیز کے تعارف میں کچھ خاص نہیں، بس کیفیت بتائی اردو محفل کے لیے۔
یہ اور بات ہے کہ تعارف نہ ہوسکا
ہم زندگی کے ساتھ بہت دور تک گئے۔
 
Top