تاسف محترم الف عین صاحب کا پیغام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم۔ سر!
آپ اپنے لئے اپنی سہولت کے مطابق روز یا دو دن یا ہفتہ میں مخصوص وقت کے لئے آئیے۔ جہاں جانا چاہیں ،جائیں۔ کچھ لکھنا چاہیں یا نہ لکھنا چاہیں۔ مرضی۔ بس ہم کبھی کبھی آپ کا نام استقبالیے پہ دیکھ لیا کریں۔ ہمارے لئے آپ کی موجودگی بہت ہے۔ہمیں احساس ہے کہ آپ کے گھر والوں کا آپ پہ زیادہ حق ہے۔ آپ کو ضرور اپنی نجی مصروفیات کو وقت دینا چاہیے۔اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!

میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا :)
 
آ گیا ہوں یہاں لیکن درخواست یہی ہے کہ مجھے زیادہ یہاں رہنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ واٹس اپ گروپ میں پیغام لکھنے میں مشکل ہوتی ہے، )میرا موبائل Samsung Z2 ہے Tizen OS کا۔ اردو کی بورڈ ہے ضرور مگر preemptive نہیں اور اعراب وغیرہ بھی نہیں ہیں۔ اس لیے یہاںہی پوسٹ کرنے آ گیا۔
جزاک اللہ خیر تمام بھائیوں بیٹوں بھتیجوں اور بہنوں بیٹیوں اور بھتیجیوں کا شکریہ جو مجھے مِس کر رہے تھے۔

استادِ محترم بہت بہت بہت شکریہ
آپ آتے رہیں اپنی سہہولت سے آئیں روز بہ روز ماہ بہ ماہ جیسے آپ کو سہولت ہو جیسے آسانی ہو.
ہمارے لئے یہ احساس بہت تقویت کا موجب ہے کہ استادِ محترم یہاں موجود ہیں.
 

loneliness4ever

محفلین
آ گیا ہوں یہاں لیکن درخواست یہی ہے کہ مجھے زیادہ یہاں رہنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ واٹس اپ گروپ میں پیغام لکھنے میں مشکل ہوتی ہے، )میرا موبائل Samsung Z2 ہے Tizen OS کا۔ اردو کی بورڈ ہے ضرور مگر preemptive نہیں اور اعراب وغیرہ بھی نہیں ہیں۔ اس لیے یہاںہی پوسٹ کرنے آ گیا۔
جزاک اللہ خیر تمام بھائیوں بیٹوں بھتیجوں اور بہنوں بیٹیوں اور بھتیجیوں کا شکریہ جو مجھے مِس کر رہے تھے۔


جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔ سدا سلامت رہیں، آباد و بے مثال رہیں ، آمین صد آمین
اس تھریڈ کو جب پڑھا تھا تو دل اداس ہو گیا تھا، ادب دوست بھائی کی بات پر امید
بندھی تھی، ان کو ان باکس کیا، مگر دل ایسا تکلیف میں تھا کہ یہاں آنے پر مائل
نہیں ہو رہا تھا، پھر جب جب ساعت بھر کے لئے آیا، مکالمے میں جانے کا جی نہ کیا
اس اطلاع پر بھی کہ ادب دوست بھائی کا جواب آیا ہوا ہے، امید کی کرن سیاہی میں
جو کھو گئی تھی ۔۔۔۔ مجھے بالکل اچھا نہیں لگ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برسوں پہلے گووند گلشن
صاحب نے نظر کرم کی تھی، پھر شاہین فصیح ربانی، احسن مرزا اور قریشی صاحب نے
خوب رہنمائی کی ۔۔۔۔۔۔۔ مگر پھر تعلق ٹوٹ گیا ۔۔۔۔ وہ فورمز بند ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔ اب یہاں آیا تو
آسی صاحب پہلے چلے گئے پھر آپ کا معلوم ہوا تو دل بجھ ہی گیا ۔۔۔۔۔ آج ساعت بھر کو
پھر پلٹا محفل پر تو اس تھریڈ پر آپ کو دیکھا ، آپ کا مراسلہ پڑھا اور آنکھوں میں خوشی
کے تارے چمک اٹھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مالک آپ کو اپنے محبوب بندوں میں شمار فرمائے ۔۔۔ آمین
بس آپ کا ہونا ہی کافی ہے ۔۔۔۔ یہ احساس انمول ہے

مالک آپ کے لئے دین و دنیا میں آسانیاں فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top