فرقان احمد
محفلین
سوچا، اِن دنوں محترم الف نظامی بھیا کو خوب تنگ کر لیا، اس لیے، انہیں مبارک باد کا نذرانہ بھی ہم ہی پیش کر لیتے ہیں۔ اس بہانے اردو محفل میں یک جہتی کی فضا قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اختلافات تو چلتے رہتے ہیں، تاہم، اردو محفل کی رعنائیوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ نظامی صاحب اکثر و بیشتر ہمارے علم میں اضافہ کرتے رہتے ہیں اور ان کے دلیل دینے کا اپنا مخصوص انداز ہے، جو ہمیں بے حد پسند ہے! سلامت رہیں جناب!