مبارکباد محترم شاکر القادری صاحب مبارک ہو!

شاکرالقادری

لائبریرین
اب میں آتا ہوں بہتریں فونٹ ساز کے ایوارڈ کی جانب
اہل محفل نے اس سلسلہ میں بھی مجھ پر جو کرم فرمائی کی ہے میں تہہ دل سے اس کے لیے تمام اہل محفل کا شکر گزار ہوں
فونٹ سازی کے میدان میں جناب محسن حجازی اور برادرم ظہور سولنگی کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا سراسر نا انصافی ہے کہ جن کی بدولت پاک نستعلیق وجود میں آیا اور اردو نستعلیق فونٹ سازی کا ایک اہم سنگ میل طے ہوا
ان کے بعد جواد صاحب کے اس کارنامے کا ذکر نہ کرنا بھی کفران نعمت کے مترادف ہوگا کہ انہوں نے اردو دان طبقہ کو عماد نستعلیق جیسے فونٹ کی نعمت سے مالامال کیا اور اس کا وولٹ ورک بھی فراہم کر دیا یہ فونٹ ایک انتہائی خوبصورت اور کارکردگی کے لحاظ سے بہترین ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ کسی قسم کی داد خواہی کا مطاہرہ بھی نہیں کیا اور خاموشی سے اس کو بہتر سے بہترین بنانے میں مصروف ہیں ۔ امجد علوی کا نور قرآن فونٹ بھی قابل ذکر ہے اور وہ بھی داد کے مستحق ہیں ان سب کے مقابلہ میں کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ ۔۔۔۔ میری حیثیت ہی کیا ہے تاہم میں اہل محفل کی محبتوں اور نوازشوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس ایوارڈ کو بھی محسن حجازی، جواد، ظہورسولنگی اور امجد علوی کے نام سے موسوم کرتا ہوں
گر قبول افتد زہے عزو شرف
 

ظفری

لائبریرین
استادِ محترم ! آپ کو اس نالائق شاگرد کی طرف سے ان دونوں ایوارڈز کی بہت بہت مبارکباد قبول ہو ۔ :)
( مبارکباد دینے میں تاخیر کے لیئے بیحد معذرت خواہ ہوں ۔ )
 

الف عین

لائبریرین
شاکر بھائی۔۔۔ ایسی بھی کیا کسرِ نفسی

بہر حال میں صمیم قلب سے آپ کا شکریہ ادا کروں گا کہ آپ نے اتنی محبتیں دی ہیں اور میری اس طرح عزت افزائی کی ہے کہ اپنا انعام تک میرے نام معنون کر دیا ہے۔
اور کیا فی البدیہ شعر کہا ہے۔۔ محفل بلند اختر ہے۔۔۔۔ یہ ہم آپ کے علاوہ سارے درخشاں ستارے بھی تو یہاں موجود ہیں شاکر بھائی۔ محفل کا نام ان سب کے باعث روشن ہے۔
 

Raheel Anjum

محفلین
شاکر بھائی! سب سے پہلے دونوں ایوارڈوں پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ سچی بات ہے کہ آپ کی کسر نفسی نے تو ہمیں آپ کا اور بھی گرویدہ بنا دیا ہے :)
 

مغزل

محفلین
مسرت و ندامت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ اپنے اس اعزاز کو محترم اعجاز عبید بلند اختر کے نام سے موسوم کرتا ہوں
انہی کے نام سے منسوب کر رہا ہوں اسے
کہ جن کے نام سے محفل بلند اختر ہے
//////////////////////////



کیا بات ہے۔۔ بابا جی کی اور کیا بات ہے شاکر صاحب کی ۔۔۔۔ سبحان اللہ
 
Top