محرم الحرام ١٤٣٤ھ کا چاند نظر آگیا۔

حسینی

محفلین
محرم الحرام ١٤٣٤ھ کا چاند نظر آگیا۔ کل نئے اسلامی سال کا پہلا دن ہے۔ اتوار ٢٤ نومبر کو عاشورہ ہوگا۔

بے تاب دھڑکنیں ہیں، طبیعت اداس ہے
بے نو ر فضائیں، فلک بھی اداس ہے
شب سوگوار، شام وسحر ہیں بجھی بجھی
کیا چاند محرم کا کہیں آس پاس ہے

کل سے ملک بھر میں عزاداری امام حسین ؑ کا آغاز ہو رہا ہے۔

کربلا اب بھی حکومت کو نگل سکتی ہے
کربلا تخت کو تلووں سے مسل سکتی ہے
کربلا خاک تو کیا آگ پہ چل سکتی ہے
کربلا وقت کے دھارے کو بدل سکتی ہے
کربلا قلعہ فولاد ہے جراروں کا
کربلا نام ہے چلتی ہوئی تلواروں کا

لبیک یا حسین علیہ السلام
 

یوسف-2

محفلین
تمام مسلمانوں کو نیا اسلامی سال مبارک ہو۔ اللہ کرے یہ نیا اسلامی سال تمام مسلمانوں کے لئے خوشیاں لے کر آئے۔ آمین ثم آمین
 

حسینی

محفلین
کربلا دین کی تہذیب کا گہوارہ ہے
روشنی جس سے ابلتی ہے وہ فوارہ ہے
فکر شبیر کا وہ بہتا ہوا دھارا ہے
جس نے ہر دور کے فرعون کو للکارا ہے

حق سے باطل جو کسی موڑ پہ ٹکراتا ہے
لب تاریخ پہ شبّیر کا نام آتا ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
کربلا ( کرب و بلا )

کربلا ---
فکر شبّیر کا وہ بہتا ہوا دھارا ہے
جس نے ہر دور کے فرعون کو للکارا ہے!
حق سے باطل جو کسی موڑ پہ ٹکراتا ہے
لب تاریخ پہ شبّیر کا نام آتا ہے!
 
Top