محرم الحرام کے متعلق

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
السلام علیکم!
گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے
جان عالم ہو فدا اے خاندان اہلبیت

محرم الحرام کا حرمت والے مہینوں میں شمار ہوتا ہے۔حرمت والے مہینے چار ہيں۔11-ذیقعدہ ،12-ذوالحجہ،1-محرم الحرام اور 7-رجب المرجب
قرآن و حدیث میں حرمت والے مہینوں میں لڑائی جھگڑے سے منع فرمایا گيا ہے۔(اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ انہیں مہینوں میں محفل پر گرما گرم بحثیں و ناراضگیاں چل رہیں ہیں۔ :cry: )
عام مہینوں کے مقابلے میں گناہوں سے بچنے کی زیادہ تاکید اور نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔
عاشورہ یعنی دس محرم الحرام کے دن کی تو بہت ہی فضیلت ہے۔
سیدالشہدا،امام عالیمقام امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت ہے۔
میرا مشورہ ہے کہ دسویں محرم کو درج ذیل کام کر لیں تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔(یہ میرا مشورہ ہے حکم نہیں ہے برائے کرم! ڈنڈے سوٹے لیکے مجھ پر نہ چڑھ دوڑئیے گا۔ :(
ناصحا مت کر نصیحت دل میرا گھبرائے ہے
اس کو دشمن جانتا ہوں جو مجھے سمجھائے ہے
مجھ کو سمجھاتا ہے مجھ کو!!! ؟؟؟
غالبا شیطان نے بھی ایسا ہی جملہ بکا تھا۔
میں آدم کو سجدہ کروں، میں!!! ؟؟؟
باہر حال ہوسکے تو یہ کام کر لیجئے گا۔
1۔غسل: (سارا سال بیماریوں سے امن ان شاء اللہ کیونکہ اس دن آب زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے۔
2۔آنکھوں سے سرمہ لگائیں۔:سارا سال آنکھیں نہ دکھيں، ان شاء اللہ
3۔روزہ: نویں تاریخ کا بھی رکھ لیں۔
4۔اپنے بچوں،گھروالوں کو اچھے اچھے کھانے کھلائے۔اس دن جو اپنے گھر والوں پر خرچ کرے اس کے یہاں سارا سال کشادگی رہے گی۔ ان شاء اللہ
5۔نویں اور دسویں کی درمیانی رات دو2 نفل پڑھے۔سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین3 دفعہ پڑھے۔
6۔توبہ بھی کرلیں۔
سو100 گلاں دی اکو گل تنویر میاں
سچی توبہ کرئیے تے تاں گل بندی اے
،امیرِ اَہلسنّت ،حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادِری رضَوی ضیائی(دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَّہ) کے اس مکتوب کو ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں۔
95.jpg
 

حجاب

محفلین
[align=right:e81d9533f1]شبِ عاشورہ کا وظیفہ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
شبِ عاشورہ 100 رکعت نفل پڑھیں ۔ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قُل ھُوَ اللہ تین بار، سلام کے بعد کلمہ شریف 100 بار پڑھیں ،انشاء اللہ تمام گناہوں کی بخشش ہوگی۔
( مجموعہء وظائف از قاری رضاء المصطفٰی اعظمی )
[/align:e81d9533f1]
 
Top