محفلِ ادب زمرہ کے نئے مدیر: سید عاطف علی

کافی عرصہ سے محسوس ہو رہا تھا کہ محفلِ ادب زمرہ کے لیے ایک فعال مدیر کی ضرورت ہے، جو ادب سے وابستہ بھی ہو۔
اس سلسلے میں سید عاطف علی بھائی کو محفلِ ادب کے زمرہ کی ادارت سونپی گئی ہے، امید ہے کہ وہ زمرہ کی ادارت کی ذمہ داری بحسن و خوبی ادا کر پائیں گے۔
تمام محفلین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ عاطف بھائی کی ادارت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ :)

میں منتظمین و مدیران کی جانب سے آپ کو عملہ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ :)
 
علی وقار

محفلین

خوش آمدید، خوش آمدید!
ایک بہترین فیصلہ!
سید عاطف علی آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔
امید ہے کہ محفل ادب کے زمرہ کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کافی عرصہ سے محسوس ہو رہا تھا کہ محفلِ ادب زمرہ کے لیے ایک فعال مدیر کی ضرورت ہے، جو ادب سے وابستہ بھی ہو۔
اس سلسلے میں سید عاطف علی بھائی کو محفلِ ادب کے زمرہ کی ادارت سونپی گئی ہے، امید ہے کہ وہ زمرہ کی ادارت کی ذمہ داری بحسن و خوبی ادا کر پائیں گے۔
تمام محفلین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ عاطف بھائی کی ادارت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ :)
میں منتظمین و مدیران کی جانب سے آپ کو عملہ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ :)

تابش بھائی ، اس "دیر آید درست آید" فیصلے پر آپ کو دلی مبارکباد! :)

سید عاطف علی بھائی ، سائیں منھجا لکھا جی مبارکوں ہجن!
عاطف بھائی ، یہ اہم ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانے کے لئے آپ کا بہت بہت بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ، ہر مشکل سے دور رکھے اور ہر کام کو سہل بنائے ! آمین
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ

بہت بہت مبارک ہو عاطف بھائی۔
امید ہے کہ آپ اپنے ادارت کے فرائض اچھے سے انجام دینے کے ساتھ ساتھ "کسوٹی" سے منہ نہ موڑیں گے۔

انتظامیہ کو بھی ایک اچھے فیصلے کے لئے مبارکباد۔
اللہ کرے کہ یہ محفل یونہی پھلتی پھولتی رہے آمین
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا مدیر بننے کے ساتھ نام بھی بدلا جائے گا عاطف بھائی کا۔۔۔
ہمیں تو عاطف بھائی ہی کہنے کی عادت ہو چکی ہے ظہیر بھائی
اب آپ ادب سے نام لیا کیجئے ان کا ۔ مدیر بن گئے ہیں ۔ زیادہ باتیں بناؤ تو معطل وعطل کردیتے ہیں یہ لوگ ۔

سیّاں بھئے کوتوال ، اب ڈر کاہے کا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب آپ ادب سے نام لیا کیجئے ان کا ۔ مدیر بن گئے ہیں ۔ زیادہ باتیں بناؤ تو معطل وعطل کردیتے ہیں یہ لوگ ۔

سیّاں بھئے کوتوال ، اب ڈر کاہے کا
ہم بھی تو سرگوشی والی بات پر مطمئن ہیں ظہیر بھائی ۔ چاکلیٹ سے منہ بھی میٹھا کر چکے۔

ہم تو پہلے بھی ادب سے ہی نام لیتے ہیں۔ اب ادب کے ساتھ احترام کے علاوہ اور کیا شامل کریں "ڈر" کے علاوہ؟

عاطف بھائی اچھے سے جانتے ہیں ہماری "خموشیاں" ۔ زیادہ بات کرنے کی عادت ہی نہیں ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
بہت مبارک ہو عاطف بھائی۔
محفل ادب کو آپ جیسے ادب شناس مدیر کی ہی ضرورت تھی، امید ہے آپ اپنے فرائض منصبی کو بہ حسن و خوبی ادا کریں گے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
"آپ کو بہت مبارک ہو۔"

آپ کے دم سے محفل کی رونقیں بحال ہیں اور ادب کا زمرہ بھی نئے سرے سے توانائی پکڑے گا.
نیک تمنائیں
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
سید عاطف علی بھائی۔
محفل ادب کا مدیر بننے پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالٰی آپ کو منصبِ ادارت کے فرائض بخوبی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
اور ہمیشہ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں۔ آمین۔
 
Top