محفلِ ادب زمرہ کے نئے مدیر: سید عاطف علی

کافی عرصہ سے محسوس ہو رہا تھا کہ محفلِ ادب زمرہ کے لیے ایک فعال مدیر کی ضرورت ہے، جو ادب سے وابستہ بھی ہو۔
اس سلسلے میں سید عاطف علی بھائی کو محفلِ ادب کے زمرہ کی ادارت سونپی گئی ہے، امید ہے کہ وہ زمرہ کی ادارت کی ذمہ داری بحسن و خوبی ادا کر پائیں گے۔
تمام محفلین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ عاطف بھائی کی ادارت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ :)

میں منتظمین و مدیران کی جانب سے آپ کو عملہ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ :)
سب سے پہلے تو سید عاطف علی بھائی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں مدیر بننے پر
لیکن ہمیں سید عاطف علی بھائی سے اتنا واسطہ نہیں پڑا کہ اِن کے بارے میں کوئی رائے دے سکیں
لیکن جہاں اتنے لوگ تعریف کررہے ہوں تو اِس سے لگتا ہے کہ فیصلہ بہتر ہی ہوگا
 
سیدی عاطف بھائی کو بہت مبارک ہو اور ہماری طرف سے ان کے لیے ڈھیروں نیک تمنائیں.
 
عثمان

محفلین
لیکن ہمیں سید عاطف علی بھائی سے اتنا واسطہ نہیں پڑا کہ اِن کے بارے میں کوئی رائے دے سکیں
لیکن جہاں اتنے لوگ تعریف کررہے ہوں تو اِس سے لگتا ہے کہ فیصلہ بہتر ہی ہوگا
کافی passive قسم کی تعریف ہے۔۔۔ لیکن، بہرحال۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
عاطف بھائی! ڈھیر ساری مبارکیں۔
ماشاءاللہ۔
بہترین فیصلہ ہے۔
اللہ آپ کے وقت و وسائل میں برکتیں عطا فرمائے۔ آسانیاں دے۔ آپ کے دم قدم سے یہ محفل پھلے پھولے۔ آمین!
 
زیک

مسافر
سب سے پہلے تو سید عاطف علی بھائی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں مدیر بننے پر
لیکن ہمیں سید عاطف علی بھائی سے اتنا واسطہ نہیں پڑا کہ اِن کے بارے میں کوئی رائے دے سکیں
لیکن جہاں اتنے لوگ تعریف کررہے ہوں تو اِس سے لگتا ہے کہ فیصلہ بہتر ہی ہوگا
لوگوں کی بات کا یقین نہ کریں
 
آپ تو ہولانے لگے ہیں ہمیں قدیر بھائی۔۔۔
اللہ جانے کتنے دن باقی ہیں ہمارے اب محفل میں۔ :cool:
آپ سمجھدار ہیں مشکلات کو قابو کرنا بھی آتا ہے
پھر یہ سید عمران صاحب کو بھی ہینڈل کرہی لیں گی ہمیں اُمید ہے پوری :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے تابش کا شکریہ کہ انہوں نے فعال نظامت کی ضرورت کا ادراک کیا اور عاطف کو بھی ادارت کی ذمہ داری ملنے کی مبارک۔ :)

سید عاطف علی ، امید کرتا ہوں کہ آپ جلد ہی موڈریشن کے کنٹرولز کا استعمال سیکھ جائیں گے اور ادبی سیکشن کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مزید امید کرتا ہوں کہ آپ کو محفلین کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ آپ کے ذہن میں ادبی سیکشن کو فعال اور بہتر بنانے کے سلسلے میں کوئی تجاویز ہوں تو انہیں بھی ضرور پیش کریں۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
بھئی یہ تو بہت ہی اچھا ہو گیا میں ایک عرصے سے سوچ میں تھی کہ محترم سید عاطف علی کو اردو محفل میں ابھی تک کوئی منصب کیوں نہیں دیا گیا یہ تو آپ نے ہماری خواہش پوری کرکے بہت عمدہ کام کیا۔ بہت بہت شکریہ محترمین۔
 
Top