آٹھویں سالگرہ محفلین اشعار کے آئینے میں

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال نین کے نام
تم یونہی ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

پھر میکدہ ملا کہ نہیں۔۔۔۔ :p
میں ناراض نہیں تھا ۔۔۔ وہ تو آپ نے راستا اتنی بار پوچھا کہ جھنجلا اٹھا۔۔۔ میکدہ جانے سے پہلے ہی ٹن تھے آپ :rollingonthefloor:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس حسنِ ذوق کی تعریف کروں یا حسنِ نظر کی۔۔۔!
ایک تو اشعار کا چناؤ اس قدر خوبصورت ۔۔۔!
اور اس پر ان اشعار کا شخصیات میں اس قدر رچ بس جانا گویا پھولوں میں جیسے خوشبو ہو۔۔۔!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مہ جبین اپیا کے لیئے
aa961f06.gif
روشنی کی چلی جب کبھی بات تو
ذکر ہوگا ترے حسنِ کردار کا
پھول کی نازکی جب بھی ہوگی بیاں
یاد آئے گا انداز گفتار کا
لہجہ دلنشیں
قطرہء انگبیں
 

مہ جبین

محفلین
مہ جبین اپیا کے لیئے
aa961f06.gif
روشنی کی چلی جب کبھی بات تو
ذکر ہوگا ترے حسنِ کردار کا
پھول کی نازکی جب بھی ہوگی بیاں
یاد آئے گا انداز گفتار کا
لہجہ دلنشیں
قطرہء انگبیں


قرۃالعین اعوان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چندا اتنے بہترین اشعار کے ساتھ عزت افزائی پر ممنون ہوں
تمہاری محبت اور اپنائیت نے میری آنکھیں نم کردیں
اتنی اونچی مسند پر بٹھانے کا بہت شکریہ :bighug:
 

غدیر زھرا

لائبریرین
فاتح سر کے لیے :)
کوئی سخن برائے قوافی نہیں ‌کہا​
اک شعر بھی غزل میں اضافی نہیں کہا​
ہم نے خیالِ یار میں کیا کیا غزل کہی​
پھر بھی یہی گُماں ہے کہ کافی نہیں کہا
(احمد فراز)​
graphics-flower-line-661816.gif
 

فاتح

لائبریرین
فاتح سر کے لیے :)
کوئی سخن برائے قوافی نہیں ‌کہا​
اک شعر بھی غزل میں اضافی نہیں کہا​
ہم نے خیالِ یار میں کیا کیا غزل کہی​
پھر بھی یہی گُماں ہے کہ کافی نہیں کہا​
(احمد فراز)​
graphics-flower-line-661816.gif
بلا شبہ یہ اشعار میرے لیے میری بساط سے بڑھ کر اعزاز ہیں۔ بہت شکریہ غدیر
 
Top