حسیب
محفلین
السلام علیکم
ابھی کچھ دیر ایک خبر ملی ہے کہ محفل کے رکن جنید اختر بھائی اس دنیا میں نہیں رہے۔
محترمہ کائنات بشیر صاحبہ کو ان کی والدہ کا میسج ملا ہے
ابھی کچھ دیر ایک خبر ملی ہے کہ محفل کے رکن جنید اختر بھائی اس دنیا میں نہیں رہے۔
محترمہ کائنات بشیر صاحبہ کو ان کی والدہ کا میسج ملا ہے
۔۔۔۔۔۔۔
Mai Junaid ka walid hun. Junaid ab is Dunya Mai nahi rahai.. unka intiqal 10-12-15 ko ho gaya Hai. Unke ke liye maghfirat ki dua ki darkhuast Hai. Allah hafiz.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون،
یہ دنیا فانی ہے، سب نے ایک نہ ایک دن چلے جانا ہے۔ لیکن کوئی ہمارے درمیان سے یوں اٹھ کر چلا جائے گا۔ دل کو یقین ہی نہیں ہوتا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔۔۔ آمین
وہ بہت مددگار اور کم گو انسان تھے۔ لیکن سو باتوں کی ایک بات کرنے والے۔۔۔ ون اردو فورم اور پاکستانی پوائنٹ پر میرا ان کا ساتھ رہا۔ انھوں نے میری بہت سی شاعری بھی ڈیزائن کی۔ میں فخریہ کہہ سکتی ہوں کہ میرے بیسٹ فیس بک فرینڈ رہے۔ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر میرے لیے ایک بھائی کی طرح رہے۔ میں انھیں جنید بھیا کہتی تھی۔ اپنے آپ میں بند رہنے والے اپنی باتیں اکثر مجھ سے شیئر کر لیتے تھے۔ اندر سے کچھ چنچل بھی تھے۔ کئی بار ان کی باتیں سن کر میں ہنس دیتی تھی کہ اوور آل انھوں نے اپنی ایک سوبر پرسنیٹی پیش کی ہے۔۔۔۔۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو گی۔ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔
آئیے ان کے لیے فاتحہ پڑھیں اور انھیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ جگہ دیں۔
کائنات بشیر