تیرہویں سالگرہ محفلین کراچی - ایک نشست بالمشافہ

اکمل زیدی

محفلین
سب کو ہی آیڈیاز سوجھ رہے ہیں اور کسی نہ کسی طور سالگرہ میں دامے درمے سخنے حصہ لے رہے ہیں تو ہمیں بھی کچھ دیر قبل یہ سوجھی کہ کیوں نہ کراچی میں رہنے والے محفلین ایک نشست کا اہتمام کریں کسی متفقہ مقام پر پھر اس کا احوال یہاں بیان کیا جائے اور اس سے سالگرہ کی لڑیوں میں ایک اضافہ بھی ہو گا اور یقینا دیگر محفلین کے لیے بھی یہ دلچسپی کا باعث ہوگی۔

اب اگلا مرحلہ یہ ہے کے میں تو صرف دو افراد سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی سے ہی واقف باقی ان کی اس سلسلے میں مدد بھی درکار ہو گی
آخر خرچہ بھی تو انہوں نے کرنا ہے :lol:
پھر بھیاز کیا خیال ہے۔۔۔آپ کا:rolleyes:
 
محمد وارث

لائبریرین
زیدی صاحب مجھے بھی کراچی ہی کا سمجھیں بشرطیکہ:
آپ سمندر کو سیالکوٹ لے آئیں
یا
سیالکوٹ کراچی ایک ریٹرن ہوائی ٹکٹ مع پانچ چھ ستاروں والے ہوٹل کی بکنگ۔
:)
 
اکمل زیدی

محفلین
زیدی صاحب مجھے بھی کراچی ہی کا سمجھیں بشرطیکہ:
آپ سمندر کو سیالکوٹ لے آئیں
یا
سیالکوٹ کراچی ایک ریٹرن ہوائی ٹکٹ مع پانچ چھ ستاروں والے ہوٹل کی بکنگ۔
:)
واہ بھیا۔۔۔کیا شرائظ ہیں ہم خرچے کے لیے عمران بھائ اور عدنان بھائی پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں اور آپ ایک تو سمندر سیالکوٹ میں اور رٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ ششم نجم والے۔۔۔واہ ایسا کریں ۔۔آپ ہمارے گھر آجائیں میں چھت پر چار چھ ستارے لگادونگا باقی عللامہ اقبال کا اکانومی کلاس کا ٹکٹ پکا سمجھیں ۔
 
فہیم

لائبریرین
اگر تو واقعی میں کوئی پروگرام بن جائے
تو ان شاءاللہ ہم ضرور شرکت کریں گے
اور ساتھ میں امین کو زبردستی شرکت کرا چھوڑیں گے :)
 
اکمل زیدی

محفلین
اردو محفل کو لے کر ملاقاتیں تو کافی ہوئیں ہیں۔
لیکن ایک بڑی ملاقات صرف ایک ہی بار عمل میں آسکی ہے جس میں کوئی درجن بھر سے زائد محفلین نے شرکت کی تھی۔
ارے واہ سر جی یہ تو بڑی ہائی فائ ملاقات رہی زبردست بس اب سمجھیں اب کی ملاقات بعد کےیعنی نئے محفلین اور آپ کی سینئر محفلین والی ہو جائے گی یعنی آپ والی ہائی ٹی میٹنگ اور ہماری والی زاہد نہاری ملاقات۔۔۔۔:LOL:
 
فاخر رضا

محفلین
اگر یہ نشست میرے کراچی پہنچنے کے بعد ہو تو میں بھی حاضر ہوں
انشاءاللہ دس جولائی کے بعد
مکالمے میں میرا فون نمبر لے لیجیے گا
 
اکمل زیدی

محفلین

فاخر رضا

محفلین
پتہ نہیں کیوں مجھے بار بار لگتا ہے کہ وارث بھائی کا کوئی نہ کوئی سسرالی تعلق کراچی سے ہے اور اگر نہیں تو ہوجائے گا
 
اکمل زیدی

محفلین
پتہ نہیں کیوں مجھے بار بار لگتا ہے کہ وارث بھائی کا کوئی نہ کوئی سسرالی تعلق کراچی سے ہے اور اگر نہیں تو ہوجائے گا
جس شدت سے زاہد نہاری سن کر انکار کیا ہے اس سے تو مجھے زاہد نہاری والے پر شک ہو رہا ہے۔۔۔:LOL::LOL:
 
عرفان سعید

محفلین
سب کو ہی آیڈیاز سوجھ رہے ہیں اور کسی نہ کسی طور سالگرہ میں دامے درمے سخنے حصہ لے رہے ہیں تو ہمیں بھی کچھ دیر قبل یہ سوجھی کہ کیوں نہ کراچی میں رہنے والے محفلین ایک نشست کا اہتمام کریں کسی متفقہ مقام پر پھر اس کا احوال یہاں بیان کیا جائے اور اس سے سالگرہ کی لڑیوں میں ایک اضافہ بھی ہو گا اور یقینا دیگر محفلین کے لیے بھی یہ دلچسپی کا باعث ہوگی۔

اب اگلا مرحلہ یہ ہے کے میں تو صرف دو افراد سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی سے ہی واقف باقی ان کی اس سلسلے میں مدد بھی درکار ہو گی
بہت اچھے بھئی۔
اب ہمارا کیا قصور جو کراچی میں پیدا نہیں ہوئے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
پتہ نہیں کیوں مجھے بار بار لگتا ہے کہ وارث بھائی کا کوئی نہ کوئی سسرالی تعلق کراچی سے ہے اور اگر نہیں تو ہوجائے گا
اللہ نہ کرے بھائی، یا اللہ میری توبہ، یا اللہ اس تھریڈ کو میری بیوی کی نظروں سے دُور رکھنا۔ :)
 
Top