ہاہاہاہاہا
بچپن یاد کروا دیا۔ ہمارے ہمسائے کے بچوں کا گاؤں قصور تھا۔
ان سے جب بھی ان بن ہوتی، بڑا بھائی انہیں ہمیشہ یہی کہتا "قصور اسی کا ہے جو قصور میں میں پیدا ہوا ہے "
اصل میں آپ اور زیدی صاحب دونوں ہی رمضان میں غیر حاضر تھے۔ یہ نہاری وغیرہ کا موضوع ادھر چلا تھا رمضان میں "سحری افطاری میں کیا کھایا" والے تھریڈ میں۔ خوب لے دے ہوتی رہی وہاں بھی۔
سب کو ہی آیڈیاز سوجھ رہے ہیں اور کسی نہ کسی طور سالگرہ میں دامے درمے سخنے حصہ لے رہے ہیں تو ہمیں بھی کچھ دیر قبل یہ سوجھی کہ کیوں نہ کراچی میں رہنے والے محفلین ایک نشست کا اہتمام کریں کسی متفقہ مقام پر پھر اس کا احوال یہاں بیان کیا جائے اور اس سے سالگرہ کی لڑیوں میں ایک اضافہ بھی ہو گا اور یقینا دیگر محفلین کے لیے بھی یہ دلچسپی کا باعث ہوگی۔
اب اگلا مرحلہ یہ ہے کے میں تو صرف دو افراد سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی سے ہی واقف باقی ان کی اس سلسلے میں مدد بھی درکار ہو گی
عدنان بھائی نے کون سا اپنی جیب سے دینا ہے۔۔۔
حسین آباد کی فوڈ اسٹریٹ کے کونے پر بڑی سی مسجد ہے۔۔۔
اور بڑی سی مسجد کے کونے پر ڈھیر ساری سیڑھیاں۔۔۔
یہ کسی نہ کسی سیڑھی پر اپنا آنکڑا اٹکا لیں گے!!!