صابرہ امین
لائبریرین
آخری تدوین:
بہنا مختلف ایپ ہیں ۔زبردست !
بہت خوبصورت
اگر یہ بھی بتا دیں کہ کون کون سی ایپلیکیشن استعمال کر رہے ہیں اور فونٹ کے نام کیا ہیں ، تو بہت سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
زبردست !
بہت خوبصورت
اگر یہ بھی بتا دیں کہ کون کون سی ایپلیکیشن استعمال کر رہے ہیں اور فونٹ کے نام کیا ہیں ، تو بہت سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
بہت شکریہ بہن صابرہ،
بہت خوبصورت ۔ ۔
قرضداری کس بات کی آپی ،بہت خوبصورت ۔ ۔
قرضدار کر دیا آپ نے ۔ ۔ !!
آداببہت شکریہ بہن صابرہ،
لگتا ہے کتاب کی ایک کاپی تو بک گئی ہے، کیونکہ یہ غزل یہاں تو پوسٹ نہیں کی کبھی
آداب
ایسا نہ کہیے راحل بھائ
ہم نے تو کبھی نہ بتانا تھا ۔ ۔ مگر پکڑے گئے ۔ ۔ !! سوچا آپ سمجھیں گے کہ کہیں سے چھاپ لیا ہے آخر دوسرے معزز اساتذہ کرام کے اشعار بھی تو یہیں کہیں سے ملے تھے۔ ۔ ۔ اندازہ نہ تھا کہ کھی پوسٹ نہ ہوا ہو گا ۔ ۔!!!
میرے دل کی سچی رائے کے مطابق مجھے تویہ ایک کتاب ہی نہیں بلکہ ایک شاعر کی جمع پونجی معلوم ہوتی ہے کہ جس میں بے بہا علمی خزانے موجود ہیں ۔ ۔ اور شاعری بھی بہت نفیس اور اعلیٰ درجے کی ۔ ۔ کیا سلاست اور روانی ہے، ما شا اللہ ۔ ۔ ۔ موضوعات کا تنوع ۔ ۔ ۔ابھی پوری پڑھی نہیں۔۔ مطالعہ جاری ہے ۔ ۔ ۔ جو بھی شاعری سے دلچسپی رکھتا ہے اس کے پاس یہ ہونی چاہیئے ۔ ۔ مبتدیوں کے لیئے تو خاص طور پر مفید بھی ہے ۔ ۔ جشنِ سالگرہ پر سب محفلین کو کم از کم ایک کاپی تو لے لینی چاہیئے ۔ ۔ اور دوستوں کو دینے کے لیئے ایک بہت قیمتی تحفہ بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔ ۔ میرا خیال ہے کہ جو بھی پڑھے گا اسے پسند آئے گی ۔ ۔ اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے ۔ ۔ آمین