محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
کیا حال ہیں محفلین؟
محفل کی سالگرہ کاجشن اپنے عروج پہ ہے ،
تمام محفلین جوش و خروش سے مزے مزے کے تھریڈز بنا رہے ہیں۔
ہمارے دماغ میں بھی ایک مزیدار اور دلچسپ آئیڈیا آیا ہے ،
کرنا کچھ یوں ہے کہآپ کو اپنے پسندیدہ محفلین کو ٹیگ کرتے ہوئے اس کی تعریف میں مبالغہ آرائی کے پل باندھنے ہیں ۔
آپ کی مبالغہ آمیز تعریف پرمزاح با ادب شائستہ انداز میں ہونی چاہیے ۔
خبردار جو کسی نہیں کوئی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی ۔
ہماری فرقان بھیا لاٹھی لیے چوکس کھڑے ہیں
اور آپ دوست احباب بھیا کے مزاج سے خوب اچھی طرف واقف ہیں ،
پل میں مراسلے کو ایسے غائب کرتے ہیں جیسے کبھی تھا ہی نہیں ۔
ادب کا دامن تھامے اپنی پر مزاح مبالغہ آرائی سے زمین آسمان کو ایک کر دیں
کہ وہ بے چارہ محفلین جس کی تعریف میں آپ نے زمین آسمان ایک کیا ہے ،
وہ اپنی اتنی عمدہ تعریف دیکھ کر اپنا سر پیٹ ڈالے ۔
آخری تدوین: