ساغر صدیقی محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا ۔ ساغر صدّیقی

شاہ حسین

محفلین
محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا
ساز خاموش ہیں نغمات نے دم توڑ دیا

ہر مسرت غمِ دیروز کا عنوان بنی
وقت کی گود میں لمحات نے دم توڑ دیا

اَن گِنت محفلیں محرومِ چراغاں ہیں ابھی
کون کہتا ہے کہ ظلمات نے دم توڑدیا

آج پھر بُجھ گئے جَل جَل کے امیدوں کے چراغ
آج پھر تاروں بھری رات نے دَم توڑدیا

جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھی
اُن محبّت کی روایات نے دم توڑدیا

جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئی
جگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا

ہائے آدابِ محبّت کے تقاضے ساغر
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑدیا

ساغر صدّیقی

46
 
محفلیں لُٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا
ساز خاموش ہیں نغمات نے دم توڑ دیا

ہر مسرت غمِ دیروز کا عنوان بنی 
وقت کی گود میں لمحات نے دم توڑ دیا 

اَن گِنت محفلیں محرومِ چراغاں ہیں ابھی 
کون کہتا ہے کہ ظلمات نے دم توڑدیا 

اَن گِنت محفلیں محرومِ چراغاں ہیں ابھی 
کون کہتا ہے کہ ظلمات نے دَم توڑدیا 

آج پھر بُجھ گئے جَل جَل کے امیدوں کے چراغ 
آج پھر تاروں بھری رات نے دَم توڑدیا 

جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھی 
اُن محبّت کی روایات نے دم توڑدیا 

جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئی 
جگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا 

ہائے آدابِ محبّت کے تقاضے ساغر 
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑدیا 

بہت خوب جناب, بہت عمده غزل ہے
شکریہ
 

شاہ حسین

محفلین
پسند فرمانے کا بہت شکریہ جناب نقوی صاحب ۔

اور جن احباب نے شکریہ کے بٹن کے ذریعے پسندیدگی کا اظہار کیا انُ کا بھی بہت شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ، لاجواب۔ بہت خوبصورت غزل ہے، شکریہ شاہ صاحب شیئر کرنے کیلیے!

تیسرا شعر دو بار لکھا گیا ہے، پلیز درست کر دیں!
 

ابوشامل

محفلین
لگتا ہے ساغر صدیقی نے یہ "اردو محفل" کے لیے کہا تھا۔ موجودہ صورتحال تو اسی کی عکاس ہے۔ اللہ رحم کرے۔
 

شاہ حسین

محفلین
لگتا ہے ساغر صدیقی نے یہ "اردو محفل" کے لیے کہا تھا۔ موجودہ صورتحال تو اسی کی عکاس ہے۔ اللہ رحم کرے۔
بہت شکریہ جناب ابو شامل صاحب
انشاءاللہ رحم و کرم رہے گا اللہ پاک کا ۔ ایک وجہ آپ کی محفل سے غیر حاضری بھی ہے :)

پسند فرمانے کا شکریہ جناب زین صاحب ۔
 
Top