کوئی کسی کو مجبور نہیں کر رہا۔ویسے یہ پرسنل سیکریسی میں مداخلت تو نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔۔۔۔
رگ رگ کے ساتھ "خط خط" کو بھی جانتے ہیں!برادرم عدنان اکبری، آپ ناحق اپنا نامہ اعمال ہمارے سامنے لانے کی زحمت کر رہے ہیں۔ دوست احباب آپ کی رگ رگ کو ویسے ہی جانتے ہیں۔
میں نے اب تک اپنی جانکاری میں ناپسندیدہ کی صرف ایک ریٹنگ دی ہے لیکن ریکارڈ میں تین ہیں تو میں بھی جاننا چاہوں گا۔کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ کسی ممبر کو پتا چل سکے کہ اس نے جو منفی ریٹنگ دی ہیں، وہ کن کن مراسلہ جات پہ دی ہیں؟
جناب یہ تو آپ محفلین کی بندہ نوازی ہے ۔برادرم عدنان اکبری، آپ ناحق اپنا نامہ اعمال ہمارے سامنے لانے کی زحمت کر رہے ہیں۔ دوست احباب آپ کی رگ رگ کو ویسے ہی جانتے ہیں۔
محفل فورم پر ریٹنگ سسٹم کے حوالے سے ایک اور دلچسپ مشاہدہ سامنے آیا ہے۔ بعض لوگوں سے ان کے ریٹنگ سسٹم کے غلط استعمال کے باعث ان سے ریٹنگ سسٹم کے استعمال کا اختیار ضبط کر لیا جاتا ہے۔ اس پر دوسرے کچھ محفلین مضطرب ہو جاتے ہیں جو اپنے مراسلات پر ریٹنگ کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔
محفل کے معاملات میں ہر اچھے برے کا تعین فقط آپ ہی کریں گے؟ کچھ فیصلے انتظامیہ کے اختیار میں بھی رہنے دیں تو کیا ہی اچھا ہو! محفل کے ایک بہت ہی "برگزیدہ رکن" نے ماضی میں شکایت درج کرائی تھی جس میں پہ در پہ اسکرین شاٹس کی مدد سے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی تھی کہ کیسے ایک اور "برگزیدہ محفلین" ان کے ماضی کے تمام مراسلوں کو یکے بعد دیگرے منفی درجہ بندیوں سے نواز رہے تھے۔ اس قضیے کا مختصر حوالہ پبلک فورم میں یہاں موجود ہے۔غلط استعمال؟ پر مزاح کی ریٹنگ دینا غلط استعمال کے زمرہ میں نہیں آتا
محفل کے معاملات میں ہر اچھے برے کا تعین فقط آپ ہی کریں گے؟ کچھ فیصلے انتظامیہ کے اختیار میں بھی رہنے دیں تو کیا ہی اچھا ہو! محفل کے ایک بہت ہی "برگزیدہ رکن" نے ماضی میں شکایت درج کرائی تھی جس میں پہ در پہ اسکرین شاٹس کی مدد سے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی تھی کہ کیسے ایک اور "برگزیدہ محفلین" ان کے ماضی کے تمام مراسلوں کو یکے بعد دیگرے منفی درجہ بندیوں سے نواز رہے تھے۔ اس قضیے کا مختصر حوالہ پبلک فورم میں یہاں موجود ہے۔
اول تو یہ کہ آپ ذیل میں مقتبس جس مراسلے کو بنیاد بنا کر یہ بات کہہ رہے ہیں اس میں ایسا کہیں نہیں کہا گیا کہ پر مزاح کی ریٹنگ دینا غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو نظام میں یہ درجہ بندی شامل ہی نہ کی جاتی۔ یہاں درجہ بندی کے نظام کے غلط استعمال کی بات ہو رہی ہے، پھر اس کا طریقہ کار خواہ کچھ بھی ہو، مثبت یا منفی۔پر مزاح کی ریٹنگ دینا غلط استعمال کے زمرہ میں نہیں آتا
بعض لوگوں سے ان کے ریٹنگ سسٹم کے غلط استعمال کے باعث ان سے ریٹنگ سسٹم کے استعمال کا اختیار ضبط کر لیا جاتا ہے۔
یہ الہام آپ کو کیونکر ہوا کہ "فقط اس بنیاد" پر آپ کے بعض اختیارات سلب کیے گئے ہیں؟ ممکن ہے ان وجوہات کا آپ کی درجہ بندی کے طریقہ کار سے کوئی لینا دینا ہی نہ ہو بلکہ دیگر عوامل اس کا سبب بنے ہوں۔ اور ہاں، ایک دفعہ پھر آپ محفل کے آئین کا تعین کرنے کے بار اختیار سے انتظامیہ کے ناتواں کندھوں کو سبک کر رہے ہیں۔صرف اس بنیاد پر کے میں پسندیدہ کی بجائے پر مزاح کی ریٹنگ دے دیتا ہوں ، میرے ریٹنگ اختیارات معطل کرنا غیر آئینی ہے۔