محفل بازار

رانا

محفلین
ابھی مجھے ایک سیکنڈ ہینڈ ایل سی ڈی خریدنا تھی۔ لیکن جس قیمت کی میں ڈھونڈ رہا تھا اس میں کوئی فریش پیس نہیں مل رہا تھا۔ اب ایک جگہ سے میری رینج کے مطابق ریٹ ملے ہیں۔ ماڈل ذرا پرانا ہے لیکن چل جائے گا۔
اس وقت مجھے خیال آیا کہ ادھر اُدھر سے چیز تو مل جاتی ہے لیکن بہرحال ریلائبل نہیں ہوتی ڈر ہی رہتا ہے۔ تو کیوں نہ ہم محفلین میں سے اگر کسی کو کوئی چیز خریدنا یا بیچنا ہو تو وہ اس کا ذکر محفل پر بھی ایک گوشے میں کردیا کرے۔ اسطرح ہوسکتا ہے کہ ایک وہ ادھر اُدھر ڈھونڈنے میں جو وقت لگتا ہے اس سے بھی بچ جائے گا اور چیز بھی اپنوں سے ہی مل جائے گی۔ یہ صرف ایک تجویز ہے۔ اگر مناسب اور قابل عمل معلوم ہو تو بے شک اسی دھاگے کو اس کام کے لئے استعمال کرلیا جائے۔ اسی لئے میں نے اسکا نام محفل بازار رکھا تھا۔
 
تلمیذ

لائبریرین

رانا صاحب، بہت اچھا اور بر محل خیال آیا ہے آپ کو، یہ بات یقیناً قابل عمل ہے اور کئی سائٹوں اور فورموں پر غالباً چل بھی رہا ہے۔ مصروفیت اور مہنگائی کے اس دور میں لوگ ایسے پروگرام کا خوش دلی سے خیر مقدم کریں گے۔اور محفل کے اعتماد پر ارکان کے آپس میں لین دینے پر مشتمل اس پروگرام کےکامیاب ہونے کا مجھے یقین ہے۔ لیکن اسے فی الفور شروع کر دینا غیر مناسب ہوگا۔ اس کے لئےکٹھن اور سیر حاصل ریسرچ کے بعدباقاعدہ شرائط و ضوابط کا تشکیل دینا لازمی ہے۔
رانا صاحب کی تجویز کی تائید میں منتظمین محفل سے گذارش ہے کہ اس جانب توجہ دیں۔ اور اس سلسلے میں ارکان سے تجاویز لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہایت مناسب خیال ہے۔ اگر کسی رکن نے کوئی چیز بیچنی ہے اور کسی کو خریدنی ہے تو ضرور شیئر کریں۔
 
Top