محفل! دلچسپ و عجیب

فہیم

لائبریرین
میں یہاں نومبر 2006 میں رجسٹرڈ ہوا ۔ اور یوزر نیم تھا fahim

پھر کوئی 7 سال بعد جاکر کسی کے کہنے پر میں نے نام کو اردو میں کرایا۔
مزے کی بات اتنے لمبے عرصے میں بھی کوئی یوزر"فہیم" نام سے رجسٹر ڈ نہیں ہوا تھا۔ گویا یہ میرے لیے ہی خالی پڑا رہا:)
 
فہیم

لائبریرین
محفل کے ممبر عمر سیف
محفل پر رجسٹرڈ "ضبط" کے نام سے ہوئے
اور یہ واحد مشہور ممبر ہیں جنہوں نے مدتوں اپنی پہچان یہی رکھی اور اپنا اصل نام بتانا گویا جرم سمجھتے تھے:)
 
نایاب

لائبریرین
ایک عجیب بات میں بھی شئیر کرتا چلوں ۔ میں ایڈمنٹن سے ابھی تک واحد ممبر ہوں
اور یہ محترم واحد ممبر مجھ سے پورے چار گھنٹے سینئر ہیں محفل پر ۔۔۔
اور ان ہی کی بدولت محفل اردو پہ اپنا اکاونٹ بنایا ۔۔۔۔۔۔
تاکہ انہیں محفل کے گوشے گوشے میں متحرک رہنے کے گر سمجھا سکوں ۔ ۔۔
یہ ہوگئے خاموش اور میں بدھو ہوتے ان سے دوگنے مراسلات کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔
00az21.jpg
 
الف عین

لائبریرین
میں پہلے اپنے اصلی نام اعجاز اختر سے رجسٹر تھا بلکہ رجسٹر کیا تھا، نبیل نے میرا نام رجسٹر کر کے لنک بھیجا تھا، اب عزیزی اعجاز اختر کھیلوں میں لگے ہیں جن سے میرا کبھی کوئی واسطہ نہ تھا!! بعد میں اعجاز عبید کی مناسبت سے الف عین رکنیت اختیار کی تو ایسی مشہور ہو گئی کہ بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
 
نایاب بھائی اس پر تو پہلے ایک زبردست قہقہہ
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا

اور اس کی تو ریٹنگ
زبردست، شاندار + جاندار :)
 
فہیم

لائبریرین
میں پہلے اپنے اصلی نام اعجاز اختر سے رجسٹر تھا بلکہ رجسٹر کیا تھا، نبیل نے میرا نام رجسٹر کر کے لنک بھیجا تھا، اب عزیزی اعجاز اختر کھیلوں میں لگے ہیں جن سے میرا کبھی کوئی واسطہ نہ تھا!! بعد میں اعجاز عبید کی مناسبت سے الف عین رکنیت اختیار کی تو ایسی مشہور ہو گئی کہ بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
خود نبیل بھائی آرکیڈ میں آپ کا نام دیکھ چونک پڑے تھے:)
 
عزیزامین

محفلین
اور یہ محترم واحد ممبر مجھ سے پورے چار گھنٹے سینئر ہیں محفل پر ۔۔۔
اور ان ہی کی بدولت محفل اردو پہ اپنا اکاونٹ بنایا ۔۔۔۔۔۔
تاکہ انہیں محفل کے گوشے گوشے میں متحرک رہنے کے گر سمجھا سکوں ۔ ۔۔
یہ ہوگئے خاموش اور میں بدھو ہوتے ان سے دوگنے مراسلات کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔
00az21.jpg
زیادہ مراسلات کا فائدہ بھی ہونا چاہئیے؟
 
فہیم

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
سات سال سے زائد عرصہ ہو گیا اس بات کو، مجھے ایک دوسرے فورم کے ناظم نے یہاں بھیجا تھا کہ یہاں کے اراکین کو گھیر گھار کے اُس فورم پر لے کر آؤں، قتیلِ غالب کے نِک کے ساتھ رکن بنا تھا اور تب سے قتیلِ اردو محفل ہوں :)
 
Top