محفل! دلچسپ و عجیب

محمد امین

لائبریرین
کہ مجھے بہت رعایت دی جاتی ہے اور میرے مخالفین سے سختی کی جاتی ہے

ہاہاہا۔۔۔ وجہ یہ ہے کہ آپ شدید لبرل ہونے کے باوجود بہت سی جگہوں پر معتدل رویہ اختیار کرتے ہیں۔۔۔لبرل کا حوالہ اس لیے دیا کہ اکثر آپ اپنے نظریات کی وجہ سے بدنام ہوتے ہیں :ڈ
 
ایک دلچسپ بات یہ کہ اردو محفل کا ایک اور استعمال بھی میں اکثر کیا کرتا ہوں۔
اور وہ ہے ٹیکسٹ ڈیٹا موبائل سے کمپیوٹر، یا کمپیوٹر سے موبائل میں ٹرانسفر کرنا۔ :)
 
دلچسپ!
کہتے ہیں کہ انسان چار عناصر سے مرکب ہے۔ اور وہ چاروں عناصر ایک دوسرے سے شدید اختلاف رکھتے ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو اردو محفل ایک پورا انسان ہے۔ اس کے عناصر کبھی ایک جیسے نہیں ہوسکتے۔
اگر ایسا نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟
اگر سبھی ہم خیال ہوتے تو اردو محفل کس قسم کا منظر پیش کرتی؟
سوچ کر ہنسی آرہی ہے۔
مگر اس اختلاف کے کوئی مثبت پہلو بھی ہیں؟ یقیناً ہیں۔
آپ تو جانتے ہی ہیں۔
نہیں جانتے تو میں بتا دیتا ہوں۔
لیکن نہیں!
اس سے ایک نیا "اختلاف" جنم لے سکتا ہے۔:)
چلیں آپ ہی بتا دیں۔
یا پھر
رہنے ہی دیں۔
:):):)
جیو اردو محفل!
 
جاسمن

خوب!
 
ایک دلچسپ احساس جو شاید کسی اور کو بھی ہوتا ہو۔
کچھ احباب ایسے بھی ہیں کہ ان کی طرف سے اقتباس لیے جانے یا ٹیگ کیے جانے پر ہی انسان کھٹک جاتا ہے کہ کوئی مسئلہ ہو گیا، یا پھڑے گئے۔ :)
اگر کسی کو کچھ احباب پر تجسس ہو تو تجسس کرنا بری بات ہے۔
 
علی وقار

محفلین
سات سال سے زائد عرصہ ہو گیا اس بات کو، مجھے ایک دوسرے فورم کے ناظم نے یہاں بھیجا تھا کہ یہاں کے اراکین کو گھیر گھار کے اُس فورم پر لے کر آؤں، قتیلِ غالب کے نِک کے ساتھ رکن بنا تھا اور تب سے قتیلِ اردو محفل ہوں :)
اب تو اس مراسلے کو بھی آٹھ سال سے زائد عرصہ ہو گیا۔ ہمیں اس فورم کے ناظم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے آپ کو یہاں کی راہ دکھائی۔ :)
 
Top