محفل سے اُٹھ جانے والو تم لوگوں پر کیا الزام (بنا موسیقی) محمد رفیع

عاطف سعد 2

محفلین
محمد رفیع ہندوستانی میوزک انڈسٹری کے نامور پلے بیک سنگرز میں سے ایک تھے۔ انہوں نے 1940 سے 1980 کی دہائی تک بالی ووڈ موسیقی کے منظر پر غلبہ حاصل کیا اور ان کی ورسٹائل آواز نے انہیں مختلف انواع اور زبانوں میں آسانی سے گانے کی اجازت دی۔ رفیع کی روح پرور اور جذباتی پیشکشوں نے سامعین پر دیرپا اثر چھوڑا اور انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں متعدد ہٹ فلمیں دیں۔ ان کی سریلی آواز، بے عیب کنٹرول، اور گانے کے جذبات کو زندہ کرنے کی صلاحیت نے انہیں انڈسٹری میں ایک لیجنڈ بنا دیا۔ ان کے انتقال کے بعد بھی، ان کے گانے دنیا بھر میں موسیقی سے محبت کرنے والوں کو متاثر اور محظوظ کرتے رہتے ہیں۔

 
میں آپ کا شکرگزار ہوں۔!
بے ساز یہ گیت جیسی تمنا تھی عین اُس کے مطابق ہے۔ساحرلدھیانوی نے یہ نغمہ لکھا تھا اور روشن کی موسیقی میں اِسے محمد رفیع صاحب نے اپنی آواز سے سجایاتھا۔حالانکہ گیت کی موسیقی ایسی موزوں اور بے ساختہ تھی کہ نغمے کا اثر بڑھ چڑھ کر معلوم ہوتاہے۔پھر بھی نہ جانے کیوں جی چاہتا تھا کہ لحنِ رفیع دل پر محسوس کیاجائے ،دل سے محسوس کیا جائے۔سو یہ آرزو پوری ہوئی۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین

عاطف سعد کچھ دنوں سے اسی فرمائشی پروگرام کی تعمیل کر رہے ہیں ۔

زلیخا عورت تھی ۔
اچھا...
ہمارے علم میں نہ تھا کہ ہماری ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہورہا ہے...
بولے تو چراغ تلے اندھیرا...
کیا گانوں سے ڈانس بھی نکل سکتا ہے؟؟؟
:daydreaming::daydreaming::daydreaming:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا گانوں سے ڈانس بھی نکل سکتا ہے؟؟؟
ہم ڈلے گئے کو نکلوانے کی بات کررہے ہیں اور آپ نہ ڈلے میں ڈلوانے کی!!!
بھئی ہمیں ذرا سی بے ہنگم شوخی سوجھ گئی تھی ۔ جس کے لیے معذرت پیش کرتے ہیں ۔ البتہ درست جواب تو یہ ہے کہ وڈیو کو ایڈٹ کر کے آپ کوئی ڈانس والا حصہ بھی نکال کے اس کی جگہ کوئی ساکت تصویر چسپاں کر سکتے ہیں ۔ اصل مشکل کام میوزک نکالنا ہے تھا جو عاطف سعد 2 بھیا نےکر دیا۔
 
Top