یہ سوال میرے ذہن میں بھی کافی عرصے سے تھا کہ آخر اردو محفل کی کامیابی کا راز کیا ہے ؟ آخر کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے اردو محفل دنیائے انٹر نیٹ پر اردو کا سب سے کامیاب فورم بن چکی ہے ؟ آج اتفاق سے ہی اس دھاگہ میں پہنچ گیا ہوں
اور اگر غور کریں تو بہت سی ایسی باتیں آپ کو نظر آئیں گی جو محفل کی کامیابی کا راز قرار دی جا سکتی ہیں
انتظامیہ کا تمام اراکین کے ساتھ ایک سا رویہ ( اپنی بات کسی پر زبردستی نہیں تھوپی جاتی)
آئی ٹی ماہرین کی ایسی ٹیم جو تقریباََ ہر قسم کے تکنیکی مسائل پر قابو پانا جانتی ہے (میں نے اب تک جتنے بھی آئی ٹی کے مسائل نیٹ ہر شئیر کئے ہیں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ جوابات مجھے اردومحفل پر ہی ملیں ہیں)
خوش اخلاق اراکین (تنقید برائے تنقید سے بچنے والے)جو کسی بھی نئے رکن کو قدم جمانے میں مدد دیتے ہیں
بہترین ٹیم ورک (اردو محفل کے پروجیکٹ اس بات کا ثبوت ہیں)
اور سب سے بڑی بات کام کرنے کی آزادی (بشرط کے کسی کے کام میں رکاوٹ نہ پیدا ہو رہی ہو)
جتنی سہولیات یہاں کسی بھی رکن کو ملتی ہیں وہ کسی بھی فورم پر نہیں ملیں گی (گارنٹیڈ)
میری نظر میں یہ چند اہم باتیں ہیں جو اردو محفل کی کامیابی میں سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں
آپ سب کا کیا خیال ہے ؟