محفل طلعت فانٹ

الف عین

لائبریرین
راسخ کے مہیا کردہ فانٹ جس میں قرآن کریم کی کمپوزنگ بہت عمدہ نظر آئی تھی، میں نے ’یونی کوڈا‘ لیا ہے۔ اس کا نام طلعت تھقا، اور اب اس نئے فانٹ کا نام محفل طلعت ہے۔ مسئلہ اعراب کا ہے، اصل میں راسخ کے مذکورہ پروگرام میں دو فانٹس طلعت کے نام سے تھے، لیکن دوسرے فانٹ میں محض اعراب ہیں، وہ بھی مشترکہ۔ جیسے شدّہ اور دو زیر وغیرہ۔ ان کو چھوڑ دیا ہے۔ بہر حال ٹیسٹ کریں اور بتائیں کچھ مسائل ہوں تو۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب! انتہائی خوبصورت فانٹ ہے۔ لیکن مجھے ذاتی طور پر درمیانی فضا کچھ زیادہ لگ رہی ہے۔
mehfiltalatgk2.jpg
 
الف عین

لائبریرین
بھئی یہ در اصل ایک اردو پروسیسر پروگرام کا فانٹ تھا، میں نے محض اسے یونی کوڈ بنایا ہے۔ درمیانی جگہ کم کرنے کے لئے ہر گلف کو مزید موڈیفائی کرنا پڑے گا۔
یوں بھی راسخ نے جو قرآنِ کریم کی امیج دی تھی اس فانٹ میں، اس کی اہمیت اعراب کی وجہ سے بھی ہے لیکن ان کا شمول بغیر وولٹ کے نہیں ہو سکتا۔ قرآنی فانٹ پرہجیکٹ کا اسے پروٹو ٹائپ مانا جا سکتا ہے کہ اس کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ شاکر صاحب، کہاں ہیں آپ؟
 
راسخ کے مہیا کردہ فانٹ جس میں قرآن کریم کی کمپوزنگ بہت عمدہ نظر آئی تھی، میں نے ’یونی کوڈا‘ لیا ہے۔ اس کا نام طلعت تھقا، اور اب اس نئے فانٹ کا نام محفل طلعت ہے۔ مسئلہ اعراب کا ہے، اصل میں راسخ کے مذکورہ پروگرام میں دو فانٹس طلعت کے نام سے تھے، لیکن دوسرے فانٹ میں محض اعراب ہیں، وہ بھی مشترکہ۔ جیسے شدّہ اور دو زیر وغیرہ۔ ان کو چھوڑ دیا ہے۔ بہر حال ٹیسٹ کریں اور بتائیں کچھ مسائل ہوں تو۔
جناب شاکر صاحب کیا آپ سارا دن فونٹ ہی بناتے رہتے ہے
 
بھئی یہ در اصل ایک اردو پروسیسر پروگرام کا فانٹ تھا، میں نے محض اسے یونی کوڈ بنایا ہے۔ درمیانی جگہ کم کرنے کے لئے ہر گلف کو مزید موڈیفائی کرنا پڑے گا۔
یوں بھی راسخ نے جو قرآنِ کریم کی امیج دی تھی اس فانٹ میں، اس کی اہمیت اعراب کی وجہ سے بھی ہے لیکن ان کا شمول بغیر وولٹ کے نہیں ہو سکتا۔ قرآنی فانٹ پرہجیکٹ کا اسے پروٹو ٹائپ مانا جا سکتا ہے کہ اس کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ شاکر صاحب، کہاں ہیں آپ؟
اور ہاں جناب ایک بات اور آپ نے اتنے فونٹ بنا ڈالے کیا آپ نستعلیق پر بھی کام کر رہے ہے
کیا آپ کا کوئی نستعلیق فونٹ بھی منظر پر آنے والا ہے
 
الف عین

لائبریرین
عویدص آپ کس سے مخاطب ہیں؟
اقتباس میری پوسٹ کا ہے، مخاطب ’شاکر صاحب‘ ہیں، جو بہت ممکن ہے کہ شاکر القادری صاحب ہوں۔
اور جواب دوست شاکر عزیز دے رہے ہیں!!
اگر نشانہ میں ہی تھا تو مکمل نستعلیق فانٹ تو میں نے کوئی نہیں بنایا ہے، لیکن ایک درمیانی قسم کے فانٹس ضرور بنائے ہیں جن کو میں ’نسق‘ کہتا ہوں۔ اس قسم کا ایک اچھا فانٹ اردو نقش ’سمت‘ کے ہوم پیج سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اگر یہاں ڈھونڈنے میں دقت ہو تو۔
 
Top