محفل فورم پر شامل وی بلیٹن کے اردو ترجمہ سے متعلق تجاویز اکٹھی کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ دوستوں نے محفل فورم کی اپگریڈ کے بعد اس میں شامل اردو ترجمے میں تبدیلی بھی نوٹ کی ہوگی۔ میں اس کے بارے میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اب ہم وی بلیٹن کا نیا اردو ترجمہ استعمال کر رہے ہیں۔ میں اس سلسلے میں شاکر القادری صاحب کے تعاون کا مشکور ہوں جنہوں نے اس کا ابتدائی کام کرکے مجھے فراہم کیا۔ میں نے کوشش کی ہے کہ کم از کم یوزر سائیڈ کے پیغامات اور عبارتوں کا اردو ترجمہ مکمل ہو جائے۔ لیکن ابھی بھی اس میں کچھ کام باقی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کچھ جگہ غلطیوں کا بھی امکان ہے۔ میری آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ آپ کو فورم پر جہاں جہاں انگریزی ٹیکسٹ نظر آتا ہے یا کہیں ترجمے میں غلطی نظر آتی ہے، اس کی یہاں نشاندہی کر دیں تاکہ ہم اس ترجمے کو بہتر بنا سکیں۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔
والسلام
 

جیہ

لائبریرین
صفحہ: پروفائل
محل وقوع: البمیں
غلط فقرہ :آپ نے کوئی البم شامل نہیں کی ہیں
درست جملہ: آپ نے کوئی البم شامل نہیں کی ہے
 

جیہ

لائبریرین
نیز۔۔۔۔ البم کا اسمِ جمع "البمیں" میرے خیال میں غلط ہے۔ البم کا اسم جمع "البم" ہی ہے
 

ابوشامل

محفلین
Read کے لیے "خواندہ" اور Unread کے لیے "ناخواندہ" انتہائی نامناسب لگ رہے ہیں۔ خواندہ اور ناخواندہ literate اور Illiterate کے لیے استعمال ہوتے ہيں۔
 

ابوشامل

محفلین
علاوہ ازیں کل پیغامات کے لیے "میزان" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، کیا یہاں صرف "کُل" لکھنا مناسب نہیں کیونکہ اوپر پیغام کے لیے خانے میں کچھ یوں لکھا ہوا ہے:
ذاتی پیغامات: 0 ناخواندہ، میزان 5
میرے خیال میں اس کو اس طرح ہونا چاہیے:
ذاتی پیغامات: 0 نئے، کل 5
 
وزیٹرز کو اگر مہمان لکھا جائے تو بہتر نہ ہو گا۔ (یوزر پروفائل پیج)

فوری جواب کے باکس کے نیچے ایڈوانسڈ کے بٹن کا ٹائٹل اضافی اختیارات ہی کر دیا جائے
 

ابوشامل

محفلین
کوائف نامے میں "وزیٹر" کا لفظ بھی موجود ہے۔ کیا اس کا کوئی مناسب اردو لفظ نہیں ہو سکتا؟
اس کے لیے چند الفاظ ہیں، جو مناسب لگے اختیار کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی پسند نہ آئے تو مجھے وزیٹر پر بھی کوئی اعتراض نہیں،
مہمان، دیدارگر، زائر
 

ابوشامل

محفلین
* صارف کے اختیارات کی تدوین میں ایک جملہ اس طرح ہے:
اگر آپ کو فورم کے استعمال کے دوران کوئی ذاتی پیغام موصول ہو تو سسٹم آپ کو ایک پاپ اپ ونڈو کے ذریعے اس پیغام کے بارے میں اطلاع کر سکتا ہے۔
نئے ذاتی پیغام کی اطلاع کا پاپ دکھائیں
اس میں "نئے ذاتی پیغام کی اطلاع کا پاپ اپ دکھائیں" ہونا چاہیے

* علاوہ ازیں اسی صفحے پر ایک جملہ مکمل طور پر انگریزی میں ہے:
You may limit the usage of your visitor messages to just moderators and your contacts

* مزید نیچے تین جملے انگریزی کے ہیں:

This forum automatically resizes images which are too large. Please choose here how you would like to view the enlarged images.

Images In Posts:
Images wider than this width will be resized. Enter 0 to allow all widths, or leave the field empty to use the default value of 640.

Images taller than this height will be resized. Enter 0 to allow all heights, or leave the field empty to use the default value of 0

* ٹائم زون کے لیے منطقۂ وقت استعمال ہوتا ہے۔
 

باسم

محفلین
مقام : نیچے مشابہ موضوعات میں
متشابہہ موضوعات درست مشابہ یا یکساں موضوعات
موضوع کا شروع کنندہ:درست تحریر، مصنف وغیرہ
مقام : فورم پر جائیں
جایئے درست جائیے
آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات درست پیغامات بھیجنے میں آپ کے اختیارات
مقام : فوری جواب
آپشنز درست اختیارات
 
مقام: اسی پوسٹ کے دائیں طرف اسٹیٹس آئکن کا ماؤس اوور ٹائٹل۔

ابن سعید آف/آن لائن ہے
میرے لئے تو خیر درست ہے پر بزرگوں کے لئے،
فلاں (صاحب) آن/آف لائن ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کی تبصروں اور تجاویز کا بہت شکریہ، یہ انشاءاللہ یہاں استعمال ہونے والے اردو ترجمہ کو بہتر بنانے میں بہت کارآمد ثابت ہوں گے۔ بس اسی طرح ان تبصروں اور تجاویز کا سلسلہ جاری رکھیں۔ :)
 
یہاں چند مزید لائنوں کا ترجمہ تجویز کر رہا ہوں

This forum automatically resizes images which are too large. Please choose here how you would like to view the enlarged images.
یہ فورم بہت بڑی تصاویر کو خود بخود متناسب سائز میں بدل دیتا ہے۔ آپ ان بڑی تصاویر کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں یہاں پر منتخب کیجئے


Images In Posts:
مراسلوں میں تصاویر

Images wider than this width will be resized. Enter 0 to allow all widths, or leave the field empty to use the default value of 640.

اس چوڑائی سے بڑی تصاویر کی چوڑائی متناسب کر دی جائے گی۔ تمام چوڑائیوں کی اجازت دینے کے لئے صفر داخل کریں، یا پہلے سے مقررہ چوڑائی 640 کو استعمال کرنے کے لئے اس فیلڈ کو خالی چھوڑ دیں

Images taller than this height will be resized. Enter 0 to allow all heights, or leave the field empty to use the default value of 0

اس لمبائی سے بڑی تصاویر کی لمبائی متناسب کر دی جائے گی۔ تمام لمبائیوں کی اجازت دینے کے لئے صفر داخل کریں، یا پہلے سے مقررہ لمبائی 0 کو استعمال کرنے کے لئے اس فیلڈ کو خالی چھوڑ دیں
 

الف عین

لائبریرین
1۔ پہلے بھی خیال أیا تھا اور اپ گریڈ کے بعد بھی وہی ہے
ان یوزرس نے۔۔۔ کا اس مفید پوسٹ کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔
Posts کے لئے کہیں پوسٹس، کہیں پیغامات، اور ایک اور اچھا ترجمہ مراسلات جیسا کہ کاشف نے مشورہ دیا ہے، بالگ الگ اچھا نہیں لگتا، یکساں ترجمہ کریں۔

2۔ لاگ ان کرنے کے بعد لکھا آتا ہے
اگر آپ کا برائوزر ۔۔۔۔
اسے براؤزر کرنے کی ضرورت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔۔ posts کا ترجمہ واقعی consistent نہیں ہے اور مراسلات اس کا اچھا ترجمہ محسوس ہوتا ہے۔ میں اسے ذہن میں رکھوں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
یوزر کنٹرول پینل میں ایک جملہ
اہم واقعات کي يادھانياں
تبدیل کر کے اس طرح کر دیا جائے:
اہم واقعات کي ياددہانياں
 

فرحت کیانی

لائبریرین

اقتباس دیتے ہوئے 'ارسال کردہ' اور 'از' دونوں کا مطلب ( by) ایک ہی نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو دونوں میں سے ایک اصطلاح استعمال ہونی چاہئیے۔
 
Top