محفل فورم پر شامل وی بلیٹن کے اردو ترجمہ سے متعلق تجاویز اکٹھی کریں!

راہب

محفلین
ناخواندہ

محفل میں Unread کے لیے ناخواندہ کا ترجمہ استعمال ہو رہا ہے جو میرے خیال میں مناسب نہیں ہے کیونکہ اردو میں ناخواندہ کی اصطلاح جاہل کے مترادف و مروج ہے چنانچہ میرے خیال میں اس اصطلاح کو تبدیل کر کے غیر خواندہ کر دیں یا کوئی اور بہتر اصطلاح چن لیں
 
دوست

ان پڑھے
پہلے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
صحفۂ صارف پر بائیں جانب سب سے اوپر "چھوٹے اعدادوشمار" لکھا ہے جسے "مختصر اعدادوشمار" ہونا چاہیے۔
 
ابوشامل

محفلین
کسی بھی صفحے پر اوپر دیے گئے ڈراپ ڈاؤن مینیو "موضوع، فورم کے اوزار" میں دوسرا ربط کچھ اس طرح ہے "ای صفحے کو ای میل کریں" میری رائے میں اسے "اس صفحے کو ای میل کریں" ہونا چاہیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وزیٹرز کو اگر مہمان لکھا جائے تو بہتر نہ ہو گا۔ (یوزر پروفائل پیج)

فوری جواب کے باکس کے نیچے ایڈوانسڈ کے بٹن کا ٹائٹل اضافی اختیارات ہی کر دیا جائے

علاوہ ازیں کل پیغامات کے لیے "میزان" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، کیا یہاں صرف "کُل" لکھنا مناسب نہیں کیونکہ اوپر پیغام کے لیے خانے میں کچھ یوں لکھا ہوا ہے:
ذاتی پیغامات: 0 ناخواندہ، میزان 5
میرے خیال میں اس کو اس طرح ہونا چاہیے:
ذاتی پیغامات: 0 نئے، کل 5

مقام : نیچے مشابہ موضوعات میں
متشابہہ موضوعات درست مشابہ یا یکساں موضوعات
موضوع کا شروع کنندہ:درست تحریر، مصنف وغیرہ
مقام : فورم پر جائیں
جایئے درست جائیے
آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات درست پیغامات بھیجنے میں آپ کے اختیارات
مقام : فوری جواب
آپشنز درست اختیارات

1۔ پہلے بھی خیال أیا تھا اور اپ گریڈ کے بعد بھی وہی ہے
ان یوزرس نے۔۔۔ کا اس مفید پوسٹ کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔
Posts کے لئے کہیں پوسٹس، کہیں پیغامات، اور ایک اور اچھا ترجمہ مراسلات جیسا کہ کاشف نے مشورہ دیا ہے، بالگ الگ اچھا نہیں لگتا، یکساں ترجمہ کریں۔

2۔ لاگ ان کرنے کے بعد لکھا آتا ہے
اگر آپ کا برائوزر ۔۔۔۔
اسے براؤزر کرنے کی ضرورت ہے۔

آخری ادارت منجانب ------: گزشتہ روز وقت ------------

آخری تدوین از ------: گزشتہ روز بوقت ------------

یوزر کنٹرول پینل میں ایک جملہ
اہم واقعات کي يادھانياں
تبدیل کر کے اس طرح کر دیا جائے:
اہم واقعات کي ياددہانياں

محفل میں Unread کے لیے ناخواندہ کا ترجمہ استعمال ہو رہا ہے جو میرے خیال میں مناسب نہیں ہے کیونکہ اردو میں ناخواندہ کی اصطلاح جاہل کے مترادف و مروج ہے چنانچہ میرے خیال میں اس اصطلاح کو تبدیل کر کے غیر خواندہ کر دیں یا کوئی اور بہتر اصطلاح چن لیں

صحفۂ صارف پر بائیں جانب سب سے اوپر "چھوٹے اعدادوشمار" لکھا ہے جسے "مختصر اعدادوشمار" ہونا چاہیے۔

کسی بھی صفحے پر اوپر دیے گئے ڈراپ ڈاؤن مینیو "موضوع، فورم کے اوزار" میں دوسرا ربط کچھ اس طرح ہے "ای صفحے کو ای میل کریں" میری رائے میں اسے "اس صفحے کو ای میل کریں" ہونا چاہیے۔

ان پیغامات میں تجویز کردہ بیشتر اصلاح کو میں نے ترجمہ میں شامل کر لیا ہے۔ آپ کی جانب سے مزید اصلاح کا منتظر رہوں گا۔
 
ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی صارف کے پروفائل صفحے پر اعدادوشمار کے ٹیب میں دو سطریں کچھ اِس طرح ہیں:
# تمام پیغامات تلاش کریں جن میں ابوشامل نے شکریہ ادا کیا ہے
# Find All Posts Thanked By ابوشامل
پہلی سطر ان پیغامات کے بارے میں جن پر دیگر صارفین نے صارف کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ نیچے والی سطر ان پوسٹس کے حوالے سے جن پر صارف نے دیگر صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے، اس لیے دونوں ہی جملے غلط دکھائی دیتے ہیں (دوسرا اس لیے غلط کیونکہ انگریزی میں ہے) انہیں درست کرنا چاہیے۔ کچھ اس طرح:
تمام پیغامات دیکھیے جن پر صارف کا شکریہ ادا کیا گیا
تمام پیغامات دیکھیے جن کا صارف نے شکریہ ادا کیا
 
Top