محفل فورم کی اپگریڈ

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
انڈیکس پی ایچ پی صفحے پر بھی 24 یا 48 گھنٹے کلک کرنے پر تلاش کا ہی صفحہ دوبارہ کھلتا ہے۔اس میں میں نے * ڈال کر بھی دیکھا کہ وایلڈ کارڈ سے سارے پیغامات مل سکیں لیکن کام نہیں بنا۔
استاد محترم، پچھلے صفحے پر واپس جا کر دوبارہ 24 یا 48 گھنٹے والے لنک پر کلک کریں، دو یا تین بار کوشش کے بعد وہ صفحہ کھل جاتا ھے
 

دوست

محفلین
عزیزان من پاک نستعلیق کدھر ہے ہم اور کچھ نہیں‌ مانگتے دوسرے گرافکس بھی اردو میں نہیں اور ہم سوچ رہے ہیں کہ ان کو بھی اردو میں کرکے آپ کی خدمت میں پیش کریں۔
شاید پسند آجائیں چونکہ کچھ دن پہلے ہم نے پینٹ میں کام کرکے تجربہ کیا تھا مسئلہ صرف اردو کی عبارت کا ہے آئکن ویسے ہی رہے گا۔
ہم آکر اس پر کچھ پنگے بازی کرتے ہیں فی الحال تو اکیڈمی جانا ہے۔
ابھی ابھی ہماری کیبل نیٹ بحال ہوئی ہے۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک یہ بھی مسئلہ ھے، یعنی رنگوں کے نام کی بار اوپر سے کٹ جاتی ھے :(



Colornames.jpg
 

دوست

محفلین
ایک اور خرابی۔
کوئی بات نہیں یہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گی۔
نیا سانچہ لگایا ہے کچھ تو مسائل ہونے تھے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واقعی، وقت تو لگتا ہی ہے نئے مسائل کے حل ہونے میں۔ لیکن اصل بات مسائل سے نہ گھبراتے ہوئے نیا قدم اٹھانا ہوتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
محفل کو کسی اور فانٹ میں دیکھنے کے لئے ترجیحات میں آپشن اب نہیں ہے یا پہلے بھی نیں تھا۔ یعنی اسے پاک نستعلیق کس طرح کیا جائے؟
 

دوست

محفلین
میری طرف سے ایک بار پھر۔
ترجیحات میں پاک نستعلیق کرنے کا انتخاب شامل کیا جائے۔
 
کچھ مزید

پچھلے ایک ، دو یا تین دن کی پوسٹ دیکھنے کا انتظام بھی درست کر دیجیے کیونکہ اکثر لاگ ان ہوئے بغیر ہی تازہ ترین مراسلوں کو پڑھنا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اکثر یہ غلط لکھا نظر آتا ہے:

آپ کی آخری آمد سے بعد کے خطوط (0)

حالاں کہ کلک کرنے پر بہت سے خطوط سامنے آتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جب پیغام لکھ کر ٹیکسٹ کا فانٹ بدلنا چاہیں تو اسی پیغام میں دوسری بار فانٹ کو تبدیل کرنے کے لئے پہلے فانٹ ٹائپ کو منتخب کرنا ہوتا ہے(یعنی صرف لفظ فانٹ ٹائپ) پھر اسے ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا فانٹ چننا ہوتا ہے۔ کچھ اس کا بھی
 

زیک

مسافر
یہاں آپ لوگوں نے بگز کے علاوہ اور تجاویز بھی دی ہیں۔ فی الحال مین صرف بگز پر توجہ دوں گا اور ان کی فہرست بنا رہا ہوں تاکہ انہیں ٹھیک کیا جا سکے۔

1۔ آن لائن ارکان کا بلاک صرف index.php پر کام کرتا ہے۔
2۔ ر‌س‌س فیڈ ایرر دیتی ہے۔
3۔ پچھلے 24، 48 یا 72 گھنٹوں کی پوسٹس دیکھنے کا کوڈ search.php سے غائب ہے۔
4۔ “خوش‌آمدید“ بلاک میں آخری آمد کے بعد کے خطوط کی تعداد پورٹل صفحے پر صحیح نہیں ہے۔ باقی جگہ ٹھیک ہے۔
5۔ Recommend Mehfil to a friend والا موڈ غائب ہے۔
6۔ Google Analytics کی جاواسکرپٹ بھی غائب ہے۔ اسے اب فوٹر میں شامل کرنا چاہیئے۔
7۔ اعداد و شمار کے صفحے پر استعمال ہونے والا امیج voting_bar.gif بھی اس ٹمپلیٹ میں غائب ہے۔
8۔ کچھ تھریڈز پر یہ ایرر آ رہا ہے: Warning: arsort() expects parameter 1 to be array, boolean given in /home/.bartholimew/urduwebo/urduweb.org/mehfil/includes/class_user.php on line 1591
9۔ ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل فارمیٹنگ میں مسائل (تفسیر کی پوسٹس)


دو بگز جو ختم ہو چکے ہیں:

1۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ایرر آ رہا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے کیش فولڈر میں اس ٹمپلیٹ کا فولڈر بنانا تھا۔
2۔ اعداد و شمار کے صفحے پر ایرر بھی اسی فولڈر کے نہ ہونے کی وجہ سے تھا۔

اگر کوئی اور بگ ہے جو میں بھول گیا ہوں تو پلیز بتائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
فائل اٹیچ مینٹ کی سہولت بھی اب ٹھیک ہو گئ ہے۔ کم از کم جب فورمس کی نظامت میں مَیں شامل ہوں، ان میں فائلیں اٹیچ کر پا رہا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
اگر کوئی اور بگ ہے جو میں بھول گیا ہوں تو پلیز بتائیں۔
چند ایک سب فورمز جیسا کہ گپ شپ کا فورم ہے یا لائبریری کا، وہاں جب پیغام لکھ کر پوسٹ کروں تو اچانک میسج کی اپنی ونڈو ری سائز ہو جاتی ہے اور بٹنز وغیرہ بائیں طرف اکٹھے ہو جاتے ہیں، میسج کے ساتھ ہی۔ پھر دوبارہ پوسٹ کرنے کے لئے کلک کرنا پڑتا ہے
 
Top