نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو محفل فورم کی بارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ ہر سال سالگرہ پر ہمیں گزشتہ سال کی کارگزاری کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ پر انمٹ نقش ثبت کیے ہیں۔ اردو محفل فورم کے قیام سے نہ صرف انٹرنیٹ میں اردو ویب سائٹس کو ایک نئی جہت ملی بلکہ اردو ویب اور اردو محفل فورم انٹرنیٹ پر اردو کمپیوٹنگ کا ہب بن گئے۔ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہ ہوگی کہ آج اردو کی بیشتر ویب سائٹس میں اردو ویب کی کوئی نہ کوئی کاوش جھلکتی ہے۔ اردو محفل فورم نہ صرف انٹرنیٹ پر حقیقی معنوں میں تحریری اردو پر مبنی پہلی فورم ہے، بلکہ گزشتہ بارہ سالوں میں یہ سب سے زیادہ تبدیلی کے عمل سے گزری ہے۔ محفل فورم کو خوب سے خوب تر بنانے کی جستجو میں اس کو مختلف سوفٹویر پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جاتا رہا اور اسے اپگریڈ کے مراحل سے گزارا جاتا رہا۔ یہ سب کچھ یقینا نہایت محنت طلب کام تھا اور ہمیں جانگسل انتظار کے مراحل سے گزرنا پڑا۔ اکثر ہمیں اپگریڈ اور مائیگریشن کے لیے خود سے ٹول ڈیویلپ کرنا پڑتے کیونکہ کوئی آفیشل ٹول دستیاب نہیں ہوتے تھے۔ لیکن اللہ کے فضل سے ہمیں ہر مرحلے پر کامیابی نصیب ہوئی۔ سعود اور زیک کی تکنیکی مہارت کی بدولت ہر مشکل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آتا تھا۔
انٹرنیٹ کے زمانے میں بارہ سال نوری سالوں کی مسافت کے مترادف ہیں۔ گزشتہ بارہ سالوں میں بار ہا محفل فورم کو بہتر بنانے کی خاطر اس کے سوفٹویر پلیٹ فارم میں تبدیلی لائی جاتی رہی ہے، لیکن اس کا بنیادی ڈھانچہ وہی پرانا رہا ہے۔ جب محفل فورم کا قیام آج سے بارہ سال پہلے عمل میں لایا گیا تھا تو اس وقت زیادہ تر زمرہ جات پروف آف کانسپٹ کے طور پر سیٹ اپ کیے گئے تھے اور ان کا مقصد صارفین کو تحریری اردو کے استعمال سے روشناس کروانا تھا۔ آج کا دور نہ صرف ایک نئے سوفٹویر پلیٹ فارم کا متقاضی ہے بلکہ اردو محفل فورم کو بطور کمیونٹی ازسرنو مرتب کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اب تک اردو محفل فورم کے لیے جتنے سوفٹویر کا استعمال کیا گیا ہے ان کا فوکس بطور ایک ویب اپلیکیشن کے استعمال کے ہے۔ موجودہ دور میں سمارٹ ڈیوائسز کی انٹرنیٹ ٹریفک ڈیسک ٹاپ اور نوٹ بک کمپیوٹر سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ٹوئٹر اور فیس بک وغیرہ سے جیسے سوشل میڈیا کی موجودگی میں پرانی فرسودہ ٹیکنالوجیز اور پرانے سٹرکچرز سے جان چھڑانے اور بہتر حل اپنانے کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر جہاں دوسرے اہداف کا ذکر کیا جائے گا وہاں اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں محفل فورم کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کر لینا چاہیے۔ اس لڑی میں میں صرف اس بارے میں کچھ ہنٹ کرا رہا ہوں۔ اس پر تفصیلی گفتگو کے لیے انشاءاللہ میں جلد ہی ایک علیحدہ لڑی کا آغاز کروں گا۔ اس بارے میں چند ماہرین سے ہماری مشاورت کچھ عرصے سے جاری ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اسے پبلک فورم پر سب کے ساتھ ڈسکس کر لیا جائے۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی فورم کی سالگرہ تجدید عہد کا موقع ہے۔ اردو کی ترویج کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہنا چاہیے۔ اردو کی ترقی میں ہماری ترقی ہے۔ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ محفل فورم کی سالگرہ میں بھرپور حصہ لیں۔ اس سلسلے میں مختلف نوعیت کے تعمیری اور تفریحی سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے سلسلوں سے بھی کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ میں بھی اپنی بساط کے مطابق اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔
والسلام