محمدابوعبداللہ
محفلین
یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید
سب ارکان ہی بانی ہیں
سب ارکان ہی بانی ہیں
بسم اللہ حضور، ارشادمحفل فورم کی بارہویں سالگرہ شروع کیے ایک مہینے سے اوپر وقت ہو گیا ہے۔ لیکن ابھی بھی اس کے جاری رکھے جانے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ ابھی کئی سلسلے مکمل ہونے رہتے ہیں جو ہماری مصروفیات کے باعث ابھی زیر تکمیل ہیں۔ کئی دوستوں نے تکنیکی مضامین پیش کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے، امید ہے کہ انہیں جلد ہی وعدہ پورا کرنے کا وقت ملے گا (مجھ سمیت)۔ ابھی تک محفلین کے بارے میں اشعار لکھنے کا سلسلہ بھی نہیں شروع کیا گیا۔ فورم پر تک بندیاں کرنے والے کم نہیں ہیں، پھر بھی کسی نے اس طرف نظر نہیں کی۔ میری مراد ہرگز باقاعدہ شاعر خواتین و حضرات سے نہیں ہے۔ لگتا ہے کہ اس مرتبہ "بھی" مجھے ہی یہ سلسلہ شروع کرنا پڑے گا۔