نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ جانتے ہیں، کچھ دنوں سے محفل فورم کی رفتار قدرے سست ہو رہی ہے۔ یہ ہمارے لیے بھی کافی پریشان کن امر ہے۔ اس طرح کے مسائل کی جڑ تک پہنچنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کی لاتعداد وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بہرحال اب ہم اپنی پہلی ترجیح کے طور پر فورم کی رفتار کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ فورم کے مسائل کا کھوج لگانے کے دوران مجھے اس کے کچھ ہیک ان انسٹال بھی کرنے پڑ سکتے ہیں۔ ابھی بھی فورم میں کئی موڈ شامل ہیں اور پرابلم ٹریس کرنے کے لیے باری باری سب کو ان انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے۔ لیکن میرے نزدیک فورم کا درست آپریشن کسی بھی اضافی فیچر سے زیادہ اہم ہے۔ بہرحال ابھی زکریا نے سرور سائیڈ کی کچھ کنفگریشن میں تبدیلیاں کی ہیں اور اس کے نتیجے میں اس وقت فورم کی رفتار کی صورتحال قدرے بہتر ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ صورتحال اسی طرح برقرار رہے گی۔ ہم اپنی جانب سے فورم کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
والسلام