محفل فورم کی رفتار کے مسائل!

ثوبیہ ناز

محفلین
السلام علیکم آلززززز
آج محفل کے سرور میں کوئی پرابلم ہے کیا ؟
تیسری بار ٹرائی کی اور پھر اوپن ہوئی اور میسج کیا جاے تو بھی اس کو ریفریش کرنا پڑتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو آٹھ دن سے مسئلہ آ رہا ہے، دفتر کے 2 MBPSکنکشن میں بھی کہ بار بار 500 سرور ایرر دے رہا تھا ف ف 3۔ انتر نیٹ اکسپلورر میں بھی ٹرائ کیا۔ آج دو پہر کو کچھ سپیڈ ٹھیک تھی، لیکن اس وقت بھی، ہمارے وقت کے مطابق اس وقت 11 بج چکے ہیں، تین بار یہ ایرر آ چکی ہے پچھلے ایک گھنٹے میں۔ Back جا کر دوبارہ کوشش کرنے سے کامیابی ہوئی ہے۔ اس چکر میں ایک پوسٹ رہ گئی ہے شاید۔
 
میں بھی ڈی ایس ایل کنیکشن استعمال کررہا ہوں۔ اور یاھو سمیت دیگر تمام ’’مشہور‘‘ ویب سائٹس تیزی سے کھل رہی ہیں۔ مگر محفل کبھی تو اس قدر تیز رتفار ہوتی ہے کہ کلک کرتے ہی پیج کھلتا ہے اور کبھی پروگریس بار شروعات میں رہتی ہے اور آگے بڑھنے سے صاف انکار کر دیتی ہے۔ یہ مسئلہ میں نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ۳ بجے بھی نوٹ کیا ہے اور رات کو ۸ سے ۱۱ بجے کے دوران بھی۔ :confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریانے اردو ویب ڈومین کو واپس پی ایچ پی 4 پر سیٹ‌ کر دیا ہے جس سے حالات کچھ بہتر ہو گئے ہیں۔ یہ عجیب مسئلہ ہے کہ پی ایچ پی بنانے والی کمپنی زینڈ نے پی ایچ پی 4 کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن ابھی تک پی ایچ پی 5 کی سٹیبیلیٹی کے حالات اتنے بہتر نہیں ہوئے ہیں کہ اس کا عام استعمال شروع کیا جا سکے۔ :(
 
Top