محفل فورم کی واپسی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
یقینا آپ سب دوستوں نے گزشتہ چند روز سے محفل فورم کی کمی محسوس کی ہوگی۔ محفل فورم تکنیکی مسائل کے باعث آف لائن رہی ہے۔ یہ غیر معمولی حالات رہے ہیں اور ابھی تک ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ میں فی الحال یہاں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ محفل فورم کی دو عظیم شخصیات سعود اور زکریا کی دن رات کوششوں کے باعث اب بالآخر فورم دوبارہ آن لائن ہے۔ ابھی بھی کچھ ہیکرز کے حملے جاری ہیں۔ ان کا سدباب کچھ مشکل ہے، لیکن امید ہے کہ اس کا کوئی حل دریافت ہو جائے گا۔ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد فورم کو نئے ورژن پر منتقل کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے۔ موجودہ ورژن اب اینڈ آف لائف کو پہنچ چکا ہے اور اس کی سیکیورٹی اپ ڈیٹ بھی نہیں آ رہی ہے۔ مزید تفصیلات انشاءاللہ فراہم کی جاتی رہیں گی۔
والسلام
 
جاسم محمد

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
خدا غارت کرے ان مردودوں کو ۔۔۔ لیکن اردو محفل کو ہیک کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ؟

اس کا جواب تو شاید سعود یا زکریا ہی دے سکیں گے۔ لیکن اس وقت زیادہ اہم یہ ہے کہ کسی طرح اردو ویب سرور پر اٹیکس کی روک تھام کی جائے۔ زکریا اور سعود نے کچھ آئی پی رینج کی شناخت کی ہے جہاں سے فورم کا لوڈ بڑھ رہا ہے۔ ان کو بلاک کرنے سے کچھ افاقہ ہونے کی امید ہے۔ اگرچہ اس طرح کچھ جائز یوزر بھی بلاک ہو جائیں گے۔ :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب کے آف لائن ہونے کے دوران ہمیں شدت سے اردو ویب کی سوشل میڈیا پر موجودگی کی ضرورت کا احساس ہوا۔ ایسی صورتحال میں محفلین کو سرور سٹیٹس سے آگاہ رکھنے کا واحد ذریعہ ٹوئٹر یا فیس بک ہی رہ جاتا ہے۔ مستقبل میں ہم اس پہلو پر بھی خاص توجہ دیں گے۔
 
زیک

مسافر
واقعی حیرت انگیز بات ہے۔ اردو محفل میں ایسا کونسا قیمتی ڈیجیٹل خزانہ دفن ہے جو ہیکرز نے اسے نشانہ بنایا؟

ان کو بلاک کرنے سے کچھ افاقہ ہونے کی امید ہے۔ اگرچہ اس طرح کچھ جائز یوزر بھی بلاک ہو جائیں گے۔
بنیادی طور پر ہیکر ویب پر ایسی سائٹس کی تلاش میں رہتے ہیں جہاں کچھ سیکورٹی کے مسائل ہوں تاکہ انہیں استعمال کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں چین بدنام ترین ہے۔ امید تو یہی ہے کہ چین سے کچھ ہیکرز کو بلاک کرنے سے کسی جائز صارف کو کوئی فرق پڑے گا لیکن ایک معمولی سا چانس پھر بھی ہے۔
 
زیک

مسافر
اردو ویب کے آف لائن ہونے کے دوران ہمیں شدت سے اردو ویب کی سوشل میڈیا پر موجودگی کی ضرورت کا احساس ہوا۔ ایسی صورتحال میں محفلین کو سرور سٹیٹس سے آگاہ رکھنے کا واحد ذریعہ ٹوئٹر یا فیس بک ہی رہ جاتا ہے۔ مستقبل میں ہم اس پہلو پر بھی خاص توجہ دیں گے۔
اردو ویب کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہے:

https://twitter.com/urduweb?s=21

جب بھی محفل تک رسائی نہ ہو وہاں چیک کریں۔
 
شکیب

محفلین
زکریا اور سعود نے کچھ آئی پی رینج کی شناخت کی ہے جہاں سے فورم کا لوڈ بڑھ رہا ہے۔ ان کو بلاک کرنے سے کچھ افاقہ ہونے کی امید ہے۔
طالبعلمانہ رائے ہے کہ روک تھام والا لائحہ عمل یہاں شیئر نہ کیا جائے، مبادا ہیکر صاحب اسے پڑھ کر اس کا توڑ کریں۔
البتہ جب حالات مکمل قابو میں آ جائیں تب ایک تفصیلی پوسٹ ضرور کی جائے تاکہ ہم جیسے سائبر سکیورٹی میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کچھ نیا سیکھنے کا سامان ہو۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بنیادی طور پر ہیکر ویب پر ایسی سائٹس کی تلاش میں رہتے ہیں جہاں کچھ سیکورٹی کے مسائل ہوں تاکہ انہیں استعمال کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں چین بدنام ترین ہے۔ امید تو یہی ہے کہ چین سے کچھ ہیکرز کو بلاک کرنے سے کسی جائز صارف کو کوئی فرق پڑے گا لیکن ایک معمولی سا چانس پھر بھی ہے۔
میرے پاس موبائل پر تو اوپن ہو رہی ہے لیکن لیپ ٹاپ پر صرف وی پی این سے ہی اوپن ہو رہی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 
فہد اشرف

محفلین
پہلے اردو ویب سیارہ سے پتہ چل جاتا تھا کہ کہاں کہاں سے لوگ آنلائن ہیں آج وہ بھی نہیں چل رہا۔
 
Top