نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم محفلین،
قدرے تاخیر سے ہی سہی، لیکن محفل فورم کی چودہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میں گزشتہ کچھ عرصے میں فورم پر فعال نہیں رہا ہوں، اس لیے فورم پر سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔ البتہ قیاس یہی ہے کہ گزشتہ سال دو ملین پیغامات کا ہدف مکمل کرنے کے لیے جو سرگرمی کی لہر آئی تھی، اس کے بعد کوئی قابل ذکر رونق نہیں لگی۔ گزشتہ سال میں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فورم کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر لیا تھا۔ یہ ویسے بھی کافی عرصے سے ڈیو تھا۔ محفل فورم کی انتظامیہ میں جو دوست بھی اس کی رونق قائم رکھنے کے لیے اپنا وقت صرف کر رہے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
مختلف سوشل اور وائرل میڈیا کی بھرمار کے زمانے میں بھی اردو محفل فورم کی انفرادیت قائم ہے، اور یہ انفرادیت ہمیشہ اعلی ذوق کے حامل احباب اور معیاری انتظامیہ کی بدولت قائم رہی ہے۔ اس کے باوجود میرے ذہن میں یہ تاثر پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہمیں ایک نئے کمیونٹی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے اس کا ذکر بھی کیا تھا اور اس سلسلے میں کی گئی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد اس سلسلے میں کام آگے نہیں بڑھ سکا۔
گزشتہ سال بھی ہم نے اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ اردو محفل فورم سیٹ کے قیام کی وقت جن مقاصد کے حصول کی کوشش کی گئی تھی، انہیں بڑی حد تک حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس زمانے میں جن کاوشوں کو حیران کن کارنامہ سمجھا جاتا تھا، اب انہیں معمول کی باتیں شمار ہوتی ہیں۔ ویب صفحات اور دوسری اپلیکیشنز میں اردو لکھنا اب راکٹ سائنس نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹ میں متن دیکھ کر اب ہر رگ خوں میں چراغاں بھی نہیں ہوتا۔ کمپیوٹر پر اردو لکھنا تو دور کی بات، اب اردو املا کروانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں چیلنج باقی نہیں رہا ہے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آج کا دور مشین لرننگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ہے اور اس کے چیلنج بھی اسی اعتبار سے بڑے ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کرنے والوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ محفل فورم کے موجودہ سٹرکچر میں ریڈیکل تبدیلیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ ایک ہی جگہ پر مذہبی اور سیاسی مباحث کے ساتھ سائنسی تحقیق کے موضوعات کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔ شعر و ادب کےلیے بھی علیحدہ سائٹ کی ضرورت ہے۔ اس موضوع پر گزشہ سال بھی تفصیل سے بات کی جا چکی ہے۔ فی الحال مستقبل کے منصوبوں کو رو بہ عمل لانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن جلد یا بدیر کسی کو یہ کام ضرور کرنا پڑے گا۔فی الحال اردو محفل فورم کی سالگرہ سے ہی لطف اندوز ہوں۔ ایک مرتبہ پھر سے سب کو مبارک۔
والسلام