چھٹی سالگرہ محفل فورم کی چھٹی سالگرہ پر میرا ایجنڈا

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے محفل فورم کی اس سالگرہ کے موقعے پر اپنی افتتاحی تقریر :) میں عرض تھا کہ میں اس مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے کچھ پیشکش کرنا چاہتا ہوں۔ اگرچہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر خاص طورپر آئی ٹی ویک منعقد کیا جاتا ہے لیکن میرے لیے شاید ایک ہفتے کے اندر سب کچھ کرنا ممکن نہیں ہوگا جو کچھ میں نے ارادہ کر رکھا ہے۔ میرا ارادہ یہی ہے کہ فورم کی سالگرہ کے لیے مخصوص پورے چار ہفتے کو اسی مقصد کے لیے استعمال کروں اور وقفے وقفے سے جیسا ممکن ہو سکے آئی ٹی ٹیوٹوریل اور نئی ڈیویلپمنٹ کا سٹیٹس کر سکوں۔ ذیل میں میں اس سلسلے میں اپنا ایجنڈا پیش کر رہا ہوں۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ مجھے کس حد تک اس پر عملدرآمد میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

نئی ڈیویلپمنٹ

1۔ جے کویری اردو ایڈیٹر اپڈیٹ، یہ اس فورم پر اب استعمال بھی ہو رہا ہے
2۔ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ، اس کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر، آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزر پر اردو لکھنا ممکن ہو جائے گا
3۔ اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ، یہ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کی طرح ہی کام کرے گی لیکن اس کا سکوپ قدرے مختلف ہوگا
4۔ ورڈ پریس اردو ایڈیٹر پلگ ان، ورڈ پریس کے لیے ایک اردو ایڈیٹر پلگ ان موجود ہے لیکن یہ ورڈ پریس کے ورژن 3.0 پر درست کام نہیں کرتا ہے۔ اسی لیے اس کی ایک اپڈیٹ فراہم کی جائے گی
۔ ان کے علاوہ بھی کچھ پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کا انحصار وقت ملنے پر ہے۔ مثال کے طور پر میں چاہتا ہوں کہ ایک ویب صفحہ ایسا فراہم کر دیا جائے جہاں اردو ایڈیٹر دستیاب ہو۔ یہ ایسی صورتحال میں مفید ثابت ہو سکتا ہے جب آپ کسی ایسی جگہ کام کر رہے ہوں جہاں اردو لکھنے کی سہولت موجود نہ ہو۔

ٹیوٹوریلز

1۔ اردو میں سادہ ایچ ٹی ایم ایل صفحات بنانا
2۔ اردو ویب صفحات میں لے آؤٹس کے لیے نائن سکسٹی گرڈ فریم ورک کا استعمال
3۔ ورڈ پریس کے لیے ایک سادہ اردو تھیم کی تیاری

ابھی میرے ذہن میں یہی ایجنڈا ہے۔ بعد میں اس میں کمی بیشی ممکن ہے۔ آپ دوستوں کی اس سلسلے میں کوئی تجاویز ہوں تو ضرور پیش کریں۔ اس کے علاوہ آپ دوست اگر فورم کی سالگرہ پر کسی انداز میں کنٹریبیوٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

والسلام
 
ہماری خواہش تھی کہ کچھ احباب اردو ادب سیکشن کے حوالے سے بھی کوئی پروگرام مرتب کر لیتے تو بہتر تھا۔ اس کے لئے کچھ لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ برادرم خرم شہزاد خرم نے ہمیشہ کی طرح دلچسپی دکھائی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے اس کو پلان کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کیسے مرتب کرتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، اگر وہی محفل کے ارکان کے بارے میں شعر لکھنے والا اور بے تکوں کا مشاعرہ والا سلسلہ شروع ہو جائے تو خوب ہوگا۔ میرا دل تو کر رہا تھا کہ یہ سلسلے خود شروع کرتا، لیکن کیا کروں کچھ آمد ہی نہیں ہو رہی۔ :sad2:
 

عطاء رفیع

محفلین
میں آج کل ورڈ اپنے بلاگ کے لیے تھیم بنانا چاہتا ہوں، اس سے پہلے م بلال ایم کی تھیم میں کچھ تبدیلیاں کرکے استعمال کررہا تھا، اب یہ نیا شوق چرایا ہے، مجھے اس پر اردو/انگریزی مواد کہاں سے مل سکتا ہے؟
 
Top