نبیل نے کہا:
کیا آپ کا بھیس بدلنا بھی کسی کی تنگ دلی کے سبب وقوع پذیر ہوا تھا؟ کچھ اس تنگ دلی کی وضاحت فرمائیں کہ یہ بات آپ نے کس بنیاد پر کی ہے؟
فورم پر کوئی چسپاں یا غیر چسپاں ممبر نہیں ہیں۔ نئے آنے والے پہلے سے موجود ممبران کی رہنمائی تلاش کرتے ہیں اور ان سے رابطے سے وہ اجنبیت بھی محسوس نہیں کرتے۔
نبیل جو لکھا پڑھا جاتا ہے اس کی اہمیت اپنی جگہ لیکن بین السطور جو کچھ ہوتا ہے اصل بات وہ ہوتی ہے ۔ جہاں تک بھیس بدلنے کی بات ہے بقول غالب
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب
تماشہ اہل کرم دیکھتے ہیں
ویسے باتمیز نے جو نکات اٹھائے ہیں وہ اس لائق ہیںکہ فورم کے منتظمین ان پر نظر عنایت کریں اور فورم کو زیادہ سے زیادہ لوگوںکے لئے قابل قبول بنانے کی کوشش کریں ۔۔ ویسے میرے خیال میں صرف کتابوںکو ٹائپ کر دینا اردو کی کوئی قابل ذکر خدمت نہیں ہے کیونکہ ان میںسے اکثر کتب کسی نہ کسی شکل میں نیٹ پر یا باہر قابل رسائی ہیں۔ ویسے بھی کتاب بائی چوائس بڑھی جاتی ہے یعنی اپنی چوائس پر نہ کسی اور کی چوائس پر ۔۔۔
اپنے پہلے قالب میں ، میںنے انتہائی سنجیدگی سے اردو کو نیٹ پر رائج کرنے کے حوالے سے مضامین کی فرمائش کی تھی جن کو میرا ایک مقتدر اخبار مین چھپوانے کا ارادہ تھا افسوس وہ خیال کسی کی نظر کرم کا منتظر ہی رہا ۔ ۔ کچھ دیگر غیر سنجیدہ روئیے بھی مجھے یہ ادراک دلانے میں کامیاب رہے کہ کسی غیر سنجیدہ آئی ڈی سے کوشش کی جائے لیکن اس بار صرف وہ کام جو اردو ویب پر زیادہ ہوتا نظر آرہا ہے ،، یعنی ٹائم پاس
آپ لوگوںکی جانب سے ترجیحات اور تجاویز توجیہات سے نکل کر عملی شکل اختیار کرنے کی منتظر ہیں ان کو زیادہ انتظار نہ کرائیں ۔۔