ارے آپ کو نہیں پتا ؟؟عندلیب آپی یہ نظم آپ نے خود لکھی ہے؟
ایک کوشش خاکسار نے بھی کی تھی، آپ میں سے بہت سے لوگ اسے دیکھ بھی چکے ہیں پھر بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوانے میں کیا حرج ہے
مغل صاحب کیوں شرمندہ کر رہے ہیں، آپ لوگوں کے کارڈز کی نفاست دیکھ کر میں نے سوچا کہ میں تو اتنی صفائی سے کوئی کام نہیں کر سکتا ۔ پھر میں نے سوچا چلو رنگ پھینک دیتے ہیں ۔ اس میں اور کوئی خوبی ہو یا نہ ہو ایک خوبی یہ ہے کہ خامیاں رنگوں میں چھپ جاتی ہیں ۔
احمد بھیا آپ کے کام کی تعریف کرنا بھی محال
اور چپ رہنا بھی محال
تعریف کرنا اس لیئے محال کہ لفظ ساتھ دینے سےانکار کردیتے ہیں کہ ’’ ہم شایانِ شاں نہیں‘‘ کوئی اور۔۔
اور چپ رہنا اس لیے محال کہ آپ سے دوستی جو گانٹھ لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذاق برطرف ۔۔۔۔۔ ماشا اللہ کیا خوب بنایا ہے ۔ واہ ۔۔۔۔۔ بس ایک گزارش کہ ’’ مصورانہ شاعری‘‘ کے تھریڈ میں
قدم رنجیدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہہہہ۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے رنجہ فرمائیں۔
والسلام