محفل فورم کے نئے سٹائلز پر آپ کی آراء اور تجاویز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

فورم کے نئے سٹائلز کے استعمال میں اگر آپ کو کوئی مسائل نظر آتے ہیں یا آپ کوئی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اس تھریڈ کا استعمال کریں۔

شکریہ
 

ماوراء

محفلین
زبردست نبیل بھائی۔ اب زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ اور مجھے تو سرخ رنگ میں زیادہ پسند آیا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نہایت عمدہ

محفل کے 'بنا؂؂ؤ سنگھار' اور اس کی عمدہ پیش کش کے سلسلے میں آؔپ کی انتھک اور مُخلص مساعی قابل تحسین ہیں ، ان کے لئے ہدیہء تشکر قبول کریں۔

کافی عرصے سے ارادہ تھا کہ ایک کمی کی جانب اشارہ کروں اب ؔآپ نے آراء طلب کی ہیں تو عرض ہے کہ نہ جانے کیوں موصول ہونے والے ذاتی پیغامات کو پڑھتے وقت بائیں جانب سے تمام سطور میں تقریبآ ایک انچ کی عبارت نمودار نہیں ہوتی۔ جس کے باعث غائب الفاظ کے متعلق اندازہ ہی لگانا پڑتا ہے۔ اب معلوم نہیں یہ صورت حال دیگر احباب کو بھی پیش آتی ہے کہ نہیں۔ اور یہ پہلے بھی زیر غور آ چکی ہے یا نہیں۔

دوسرے، پوسٹ یا ذاتی پیغام لکھتے ہوئے اؔلٹی (چھوٹی( بریکٹ لکھنا ممکن نہیں ہے، جیسے کہ یہ ہے۔

کیا ان دونوں نقائص کا حل مُمکن ہے ؟

زیادہ ؔآداب کے ساتھ
 

شمشاد

لائبریرین
تلمیذ بھائی میرے ساتھ تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نہ ہی ذاتی پیغامات میں اور نہ ہی ( ) بریکٹیں لگانے میں۔

لگتا ہے آپ کے کی بورڈ لے آؤٹ کا مسئلہ ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شمشاد صاحب ، جواب کے لئے شکریہ۔

پھر شاید مجھے اپنے کمپیوٹر کی ترتیب و تشکیل (Configuration) میں کوئی ترمیم کرنا درکار ہو گی ، جس کے لئے بھی نبیل کی جانب سے ہدایات درکار ہوں گی۔ کیونکہ فدوی تکنیکی معاملات میں تقریبآ کورا ہے اور اپنی نااہلی کو تسلیم کرتا ہے۔

نبیل کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
 
بریکیٹ لگانے والا مسئلہ تو مجھے بھی درپیش ہے کہ دونوں طرف سے ( یہی بریکیٹ آتی ہے۔ ( اس طرف اعجاز اختر صاحب بھی توجہ دلاچکے ہیں۔
 

Dilkash

محفلین
زبردست۔۔۔بہے ہی اچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا لے اوٹ ہے۔۔۔ماشااللہ
 
ہدیہ تبریک

آداب!
واقعی کمال کی سیٹنگ ہے۔ بس وہ مسئلہ جو اوپر اٹھایا گیا ہے ( اس کو ٹھیک کردیں یہ شروع سے پیش آر رہا ہے۔ میرے خیال میں دونوں کا ایک ہی کوڈ رکھ دیا گیا ہے۔ میں نے سندھی پیڈ جو آپ کی پیڈ کی سے بنایا گیا ہے اس میں ٹھیک کردیا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ سب دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ۔
تلمیذ صاحب اور عمار، میرے خیال میں بریکٹس والا مسئلہ صرف فائرفاکس میں پیش آتا ہے۔ ذاتی پیغامات کے ڈسپلے میں پرابلم بھی شاید صرف فائرفاکس میں ہوتا ہوگا۔ میں اسے چیک کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے DefaultPakNastaleeq سٹائل کے ایڈیٹر کا فونٹ ایشیا ٹائپ پر سیٹ کر دیا ہے۔ اس سے سنگل لائن ایڈٹ‌ باکس ایکسپلورر میں ٹھیک نظر آنے لگا ہے۔ باقی اس سٹائل کے ڈسپلے میں پاک نستعلیق فونٹ ہی استعمال ہو رہا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
السلام علیکم،
آپ سب دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ۔
تلمیذ صاحب اور عمار، میرے خیال میں بریکٹس والا مسئلہ صرف فائرفاکس میں پیش آتا ہے۔ ذاتی پیغامات کے ڈسپلے میں پرابلم بھی شاید صرف فائرفاکس میں ہوتا ہوگا۔ میں اسے چیک کرتا ہوں۔

جی ہاں، میں فائر فوکس ہی استعمال کرتا ہوں اور اسی میں ہی یہ پرابلم ؔآتے ہیں۔ امید رکھتا ہوں کہ آؔپ اس سلسلے میں ضرور کچھ کریں گے۔
 
Top