محفل فورم کے ڈیفالٹ سٹائل کے بارے میں تجویز پیش کریں

کیا فورم کے ڈیفالٹ سٹائل میں نوری نستعلیق فونٹ کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

  • Total voters
    25
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کے ڈیفالٹ سٹائل پر گزشتہ چار سال سے اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ ہی استعمال ہو رہا ہے۔ اب جبکہ نوری نستعلیق فونٹس کا اجرا ہوئے بھی کچھ وقت گزر چکا ہے تو اس کو فورم کے ڈیفالٹ سٹائل میں استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کئی فورم پر تو پہلے ہی نوری نستعلیق فونٹ پر مبنی سٹائل کو فورم کے ڈیفالٹ سٹائل کے طور پر سیٹ کر دیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل فورم کے آپریشن میں پرابلمز آنے کی وجہ سے ویب ٹو سٹائلز کو ڈس ایبل کر دیا گیا تھا۔ میں انہیں جلد اپڈیٹ کرکے دوبارہ فورم میں شامل کر دوں گا۔ کیا آپ کے خیال میں فورم کے ڈیفالٹ سٹائل میں نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا جانا چاہیے؟
 
فہیم

لائبریرین
تھوڑا سا مسئلہ یہ ہے کہ فائر فاکس میں نستعلیق فونٹ کچھ گڑبڑی کرتا ہے۔
لیکن میرا نہیں خیال کہ کرنے سے کوئی حرج ہوگا۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
اگر اس فونٹ کی خوبیوں اور خامیوں اور اس کو فورم کا ڈیفالٹ فونٹ بنانے کے فوائد و نقصانات پر تھوڑی سی روشنی ڈالی جائے تو میرے جیسے کم علم حضرات کو اظہارِ رائے میں آسانی ہوجائےگی۔
 
خرم

محفلین
اگر نوری نستعلیق برق رفتار ہے اور ایک عام صارف کو اسے استعمال کرنے میں کوئی پریشانی نہیں درپیش ہوگی تو پھر تو ضرور کرنا چاہئے وگرنہ یہ تو چل ہی رہا ہے۔ کیونکہ اکثر احباب ڈائل اپ سے محفل تک آتے ہیں سو کوئی بھی ایسا فونٹ جو محفل تک رسائی کو مشکل بنا دے اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔
 
بلال

محفلین
میں نے ووٹ دے دیا ہے اور شائد سب سے پہلے "جی ہاں ضرور استعمال کیا جانا چاہیے۔" کے حق میں ووٹ میں نے ہی دیا تھا۔ باقی اب جب دوستوں نے اپنی رائے دی ہے تو مجھے کچھ اندازہ ہوا کہ یہ علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق ڈسک ٹاپ پیلشنگ کے لئے تو بہتر ہو سکتے ہیں لیکن انٹرنیٹ پر برق رفتار نہیں۔ میں نے کئی جگہ دیکھا ہے لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اس کی رفتار کوئی بہتر نہیں بلکہ یہ باقی سسٹم کو بھی سلو کر دیتا ہے یعنی پروسیسر کافی استعمال ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ وائس آف امریکہ اردو کے ایک وقت میں کوئی پانچ، سات صفحات انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھولیں تو آپ کا کمپیوٹر کافی سست رفتار ہو جاتا ہے۔ پتہ نہیں یہ مسئلہ سب کے پاس ہے یا نہیں لیکن کم از کم میرے کمپیوٹر پر، آفس کے تین چار کمپیوٹرز پر اور دو چار دوستوں نے بھی اس کی شکایت کی ہے۔
باقی آپ لوگ بہتر سمجھتے ہیں کہ کیا کرنا چاہئے۔
 
زیک

مسافر
میرے خیال سے ڈیفالٹ نستعلیق رکھنے کا کوئ فائدہ نہیں۔ ڈیفالٹ سٹائل وہ ہونا چاہیئے جو ہر اس شخص کے قابلِ استعمال ہو جو پہلی بار محفل پر آئے۔ ایسے شخص کے پاس اکثر اوقات کوئ اردو فونٹ انسٹال نہیں ہو گا اور نستعلیق انسٹال ہونے کا امکان تو کافی کم ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی بات درست ہے زیک۔ لیکن نستعلیق فونٹ کی فال بیک بھی سیٹ‌ کی جا سکتی ہے تاکہ جس کے کمپیوٹر پر نستعلیق فونٹ انسٹالڈ نہ ہو، وہاں دوسرا کوئی فونٹ استعمال ہو جائے۔ بہرحال یہاں میں صرف باقیوں کی رائے جاننا چاہ رہا ہوں۔ وقت ملے گا تو باقاعدہ فورم کے صفحات کی نستعلیق فونٹ کے ساتھ بنچ مارکنگ کرکے دیکھوں گا۔
 
arifkarim

معطل
میں نے ووٹ دے دیا ہے اور شائد سب سے پہلے "جی ہاں ضرور استعمال کیا جانا چاہیے۔" کے حق میں ووٹ میں نے ہی دیا تھا۔ باقی اب جب دوستوں نے اپنی رائے دی ہے تو مجھے کچھ اندازہ ہوا کہ یہ علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق ڈسک ٹاپ پیلشنگ کے لئے تو بہتر ہو سکتے ہیں لیکن انٹرنیٹ پر برق رفتار نہیں۔ میں نے کئی جگہ دیکھا ہے لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اس کی رفتار کوئی بہتر نہیں بلکہ یہ باقی سسٹم کو بھی سلو کر دیتا ہے یعنی پروسیسر کافی استعمال ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ وائس آف امریکہ اردو کے ایک وقت میں کوئی پانچ، سات صفحات انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھولیں تو آپ کا کمپیوٹر کافی سست رفتار ہو جاتا ہے۔ پتہ نہیں یہ مسئلہ سب کے پاس ہے یا نہیں لیکن کم از کم میرے کمپیوٹر پر، آفس کے تین چار کمپیوٹرز پر اور دو چار دوستوں نے بھی اس کی شکایت کی ہے۔
باقی آپ لوگ بہتر سمجھتے ہیں کہ کیا کرنا چاہئے۔

بھائی اسوقت میں نے اپنے لیپ ٹاپ پر محفل کی بیس سے زائد ٹیبز کھول رکھی ہیں اور وہ بھی انٹرنیٹ اکسپلورر 8 میں۔
میرا سسٹم تو الحمدللہ سے ٹپ ٹاپ ہے۔ آپ اپنا ریم بڑھا کر چیک کریں!
 
الف عین

لائبریرین
عام طور پر یوزر ڈیفالٹ سٹائل کو ہی قبول کر لیتا ہے، نیچے دیکھتا نہیں کہ کچھ مزید سٹائل بھی ہیں، ممکن ہے کہ اس کے پاس نستعلیق فانٹ ہو، لیکن مایوسی ہو کہ یہ تو "عربی‘ کی محفل ہے، جیسا مجھ سے کئی نسخ کی سائٹ دیکھنے والے شکایت کرتے ہیں کہ اردو نہیں، یہ تو عربی ہے!! اگر ہو تو اسی میں نظر آئے۔ اور بہتر ہو کہ فرنٹ پیج پر ہی یہ وارننگ دے دی جائے کہ اگر اس کی رفتار تیز کرنا ہو تو سٹائل میں نسخ فانٹ چن لیں۔ میں نے بھی نستعلیق کے حق میں ہی ووٹ دیا ہے۔
 
:eek: عربی کی محفل کہاں سے ہو گئی؟؟؟:eek:
 
arifkarim

معطل
اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہی ٹھیک ہے۔ یہ ہلکا پھلکا اور تیزی سے لوڈ ہونے والا فانٹ ہے۔

تیز رفتاری کی سمجھ نہیں آرہی جب دونوں نسخ و نستعلیق فانٹس کی رینڈنگ میں زیادہ فرق نہیں ہے:
b193.gif
 
بلال

محفلین
بھائی اسوقت میں نے اپنے لیپ ٹاپ پر محفل کی بیس سے زائد ٹیبز کھول رکھی ہیں اور وہ بھی انٹرنیٹ اکسپلورر 8 میں۔
میرا سسٹم تو الحمدللہ سے ٹپ ٹاپ ہے۔ آپ اپنا ریم بڑھا کر چیک کریں!

پتہ نہیں جناب پھر کیا مسئلہ ہے۔ اب ایک جی بی ریم اتنی بھی کم نہیں۔ باقی یہ باتیں نستعلیق فانٹ کے دھاگے میں کریں گے کیونکہ یہ دھاگہ نستعلیق کے مسائل کے لئے نہیں۔
 
اظفر

محفلین
پریکٹیکلی نستعلیق کا کوئی فایدہ نہیں الٹا نقصان ہے ۔ اس میں کئی الفاظ میں اس کا رد عمل کافی عجیب ہوتا ہے اور پیج لوڈ ہونے میں 4 گنا وقت لگاتا ہے ۔
محفل کے انڈکس کو دیکھیں ۔ اتنے بڑے پیج کو نستعلیق پر منتقل کر دیا تو پیج لوڈ ہونے میں کافی وقت لے گا ۔
پاکستان میں چند بڑے شہر نکال دیں باقی جگہ اوسط سپیڈ 3 سے 4 کلو بایٹ‌ہ ہے ۔ دو سو کلو بایٹ کا پیج لوڈ ہوتے دو منٹ تک لے سکتا ہے ۔ دو منٹ‌کون انتظار کرے گا زیادہ تو لوگ دیر سے لوڈ ہونی والی ویب سایٹس کو اگنور کر دیتے ہیں ۔
ہاٹ‌ میل یاہو وغیرہ کو دیکھ لیں کے مین پیجز میں کبھی ایسی چیز نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پیج لوڈ ہونے میں وقت زیادہ لگاے ۔ پروگرامر کی نظر سے دیکھیں تو نستعلیق پر شفٹ کرنا صرف نیے رولے کو جنم دینے جیسا ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نستعلیق کی وجہ سے پیج کی رینڈرنگ یا سکرولنگ سست ہونا ممکن ہے لیکن اس سے پیج کی لوڈنگ پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ فونٹ کا ڈائل اپ یا ڈی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
 
arifkarim

معطل
نستعلیق کی وجہ سے پیج کی رینڈرنگ یا سکرولنگ سست ہونا ممکن ہے لیکن اس سے پیج کی لوڈنگ پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ فونٹ کا ڈائل اپ یا ڈی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

بالکل۔ پاکستان میں زیادہ تر صارفین کے پاس پاور فُل کمپیوٹرز نہ ہونے کے باعث نئے یوزرز کو نستعلیق فانٹ مسئلہ دے گا۔ لیکن اسکا حل تو آپ پیش کر چُکے ہیں کہ نستعلیق فانٹ نہ ہونے کی صورت میں سمپل نسخ فانٹ جیسے تاہوما ہی فال بیک ہوگا!
 
Top