محفل ممبران مدد کریں --- جلدی

پاکستانی

محفلین
میں ایک مشکل میں پھنسا ہوں محفل کے تمام ممبران سے گزارش ہے کہ میرے اس ٹاپک کا جواب دیں۔
مہربانی ہو گی۔

Discuss the importance of permutations and combinations in the field of business
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی، زکریا بھائی کو آلینے دیں، یا پھر دوست بھائی۔ میں نے بی کام کسی زمانے میں کی تھی، اب تو سب کچھ بھول بھلا گیا ہوں

قیصرانی
 

دوست

محفلین
ٹھیک میں اب سمجھا۔
معاوضہ/اجرتیں اور کاروباروں کا آپس میں ادغام۔ یہی موضوع ہے نا۔
کمبینیشن بارے کچھ جانتا ہوں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالنے سے قاصر ہوں۔ اصل میں ہمارا بی کام ہے گیس پر چلتا۔ سیدھی سی بات بتا رہا ہوں ہر پرچے کے 25 سے 30 سوالات دستیاب ہیں اور انھی میں سے امتحانی پرچہ آجاتا ہے۔ سالوں سے یہی چل رہا ہے۔ اور ان موضوعات میں سے یہ موضوع میری نظر سے نہیں گزرے۔ چونکہ ہمارے کالج ٹیچر بھی بس اتنا ہی پڑھاتے ہیں جتنے سے گزارہ ہوجائے اس لیے بی کام سے مراد ہماری اکاونٹس میں ہی ٹریننگ ہے بس۔۔۔
وہ بھی جو جو باب اور موضوعات ہم کرچکے ہیں۔ سادہ لفظوں میں سیلیکٹوسٹڈی۔
ہاں آپ کے مسئلے بارے گوگل سے پوچھتا ہوں۔ ہوسکتا ہے کچھ کام بن جائے ویسے یہ چاہیے کس جگہ کے لیے؟؟
 

پاکستانی

محفلین
صیحیح فرمایا آپ نے بلکل ایسا ہی ہوتا ہے آجکل تو۔۔۔ ویسے گوگل کی میں خاک چھان چکا ہوں، آپ کوشش کر لیں شاید کوئی گوہرنایاب ہاتھ آ جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے تو میں وضاحت کردوں کہ مجھے کامرس وغیرہ کا کچھ نہیں پتا، میں محض ایک تکا لگانے جا رہا ہوں۔

میرا اندازہ یہ ہے کہ بزنس کی فلیڈ میں مارکیٹ کا تجزیہ اور پیشگوئیوں (forecasts) کے لیے Theory of probability کا بہت استعمال کیا جاتا ہے اور probability کی کیلکولیشنز میں کمبینیشن اور پرموٹیشن بہت استعمال ہوتی ہیں۔

اس سوال سے ایک مرتبہ پھر ایک تعلیمی فورم کی ضرورت کا احساس اجاگر ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
permutations and combinations

اگر میں‌درست سمجھا ہوں تو یہ تو کافی حد تک سٹیٹسٹکس کا موضوع ہے بزنس کے حوالے سے

قیصرانی
 

دوست

محفلین
تو یہ پرابیبیلیٹی تھی۔ مجھے ابھی گوگل آنسرز سے ایک ربط ملا ہے وہاں کوئی صاحب میگزین وغیرہ شائع کرنا چاہتے ہیں اور اس کی permutation کو کوئی چکر ہے ان کے ساتھ۔ ذرا دیکھیں آپ بھی ہوسکتا ہے کچھ پلے پڑ جائے۔
http://answers.google.com/answers/threadview?id=386192
 

پاکستانی

محفلین
بہت شکریہ دوست بھائی میں اس لنک کو چیک کرتا ہوں۔

واقعی نبیل بھائی تعلیمی فورم ایک اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے، اس جانب بھی محفل کو قدم بڑھانا چاہیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پرمیوٹیشن
A ,B, C تین اشیا ہیں ان کی تمام پرمیوٹیشن جبکہ دو اشیا کو ایک وقت میں لیا جائے تو کل چھے پرمیوٹیشن بنیں گی۔ یعنی
aa
ab
ac
ba
bb
bc
ca
cb
cd
کل چھے یعنی کہ 3 کا فیکٹورئیل

کمبی نیشن
A ,B, C کی تمام combinationجبکہ دو اشیا کو ایک وقت میں لیا جائے تو کل تین کمبی نیشن بنیں گی۔
ab
ac
bc
اب شاید sampling یا probability میں ان کا استمعال ہوتا ہے۔
باقی محفل پہ عتیق الرحمن نامی ایک ریاضی دان ہیں وہ زیادہ بہتر بتا پائیں۔
 

آصف

محفلین
آپ binomial distribution کے بارے میں بھی پڑھ سکتے ہیں جس کے density function کے عددی سر (coefficients) اوپر دئیے گئے کمبینیشن کا استعمال کرتے ہیں۔ کیوں؟ تھوڑا غور فرمائیں۔ پتہ چل جائے گا۔

یہ distribution ہر اس جگہ استعمال کی جا سکتی ہے جہاں:

1۔ نتیجہ صرف دو میں سے ایک شکل اختیار کر سکتا ہو۔
2۔ نتائج ایک دوسرے سے آزاد ہو۔ (پڑھئیے statistical independance)

مثالیں: کسی دوائی کے لوگوں کو تندرست کرنے کی study, کسی پرزہ کے ٹھیک یا خراب ہونے پر کوالٹی کا انحصار وغیرہ۔
 
Top