محفل میں سیاسی نمائندے

Fawad -

محفلین
جہاں کہیں امریکہ کا ذکر آیا فوراً نازل ہوجاتے ہیں۔۔۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ يہ تاثر حقائق کے خلاف ہے کہ ميں فورمز پر صرف اسی وقت گفتگو ميں شامل ہوتا ہوں جب امريکہ پر کوئ الزام لگتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس فورم پر اور ديگر اردو فورمز پر ميری پوسٹنگز اٹھا کر ديکھ ليں۔ پاکستان ميں آنے والی قدرتی آفات ہوں جيسے کہ سال 2005 ميں آنے والا زلزلہ يا سال 2010 ميں سيلاب کی تباہ کارياں، سال 2010 ميں ائر بليو طيارے کے کريش جيسے حادثات ہوں يا عيد اور رمضان جيسے مقدس مذہبی تہوار يا پھر اہم قومی دن جيسے کے 14 اگست پر منائ جانے والی خوشياں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم نے ہر اہم موقع پر ايسے پيغامات پوسٹ کيے ہيں جن کے ذريعے باہم احترام اور جذبات ميں ہم آہنگی کے ان احساسات کی ترجمانی ہوتی ہے جو امريکی حکومت ہر اہم موقع پر پاکستان کے عوام کے ساتھ محسوس کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ان بے شمار طريقوں اور ذرائع کو بھی اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جن کے ذريعے امريکی عوام اور ان کی حکومت پاکستان کے عام عوام کی بوقت ضرورت مدد کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ ميں نے امريکی تعاون سے جاری ايسے بے شمار منصوبوں اور تعمير وترقی سے متعلق جاری پروجيکٹس کے علاوہ مختلف پروگرامز کے بارے ميں بھی اکثر تفصيلات فورمز پر پيش کی ہيں جن کا براہراست تعلق پاکستان کے عوام کے ليے امريکی امداد سے ہے۔

اسی طرح، چاہے ہيٹی میں پيش آنے والا انسانی سانحہ اور اس حوالے سے امريکی امداد کا معاملہ ہو، غزہ ميں فلسطين کے عوام کی مدد کا معاملہ ہو يا برما میں حاليہ واقعات کا ذکر ہو – ميں نے ہر موضوع اور ايشو کے حوالے سے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ اور حکومت کا موقف اور نقطہ نظر آپ کے سامنے پيش کيا ہے۔

مختلف موقعوں پر ميں نے دہشت گرد گرہوں کی جانب سے دنيا بھر میں عام انسانوں کے خلاف دانستہ ڈھائے جانے والے مظالم کو ضرور اجاگر کيا ہے۔ ان مظالم پر گفتگو کرنے کا مقصد امريکی حکومت کے اس مصمم ارادے کا اعادہ کرنا ہے کہ امريکی حکومت اپنے شراکت داروں اور اتحاديوں کے ساتھ مل کر ان مشترکہ دشمنوں کے خلاف برسرپيکار رہے گی جو دنيا بھر ميں مذہی اور سياسی وابستگيوں سے قطع نظر بے گناہ شہريوں کی سيکورٹی اور تحفظ کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہيں۔

اس میں کوئ شک نہيں ہے کہ جب بعض رائے دہندگان بے بنياد اور حقائق سے عاری ميڈيا رپورٹس يا محض افواہوں کو بنياد بنا کر مختلف سازشی کہانيوں کا ذکر کرتے ہيں اور اس حوالے سے سوالات اٹھاتے ہيں تو ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يقينی طور پر امريکی حکومت کے موقف کو واضح کرنے کی سعی کرتی ہے۔ کيا آپ نہيں چاہيں گے کہ امريکی حکومت کا موقف بھی سنا جائے اور ايک معتبر سرکاری ذريعے سے وضاحت حاصل کی جائے؟ خاص طور پر ايک ايسے فورم پر جس کا وجود ہی اس اصول پر قائم ہے کہ درست اور مصدقہ معلومات کی تشہير کی جائے تا کہ پڑھنے والے گفت وشنيد، تعميری بحث اور درست معلومات کی بنياد پر کسی بھی ايشو کے حوالے سے اپنی ايک رائے قائم کر سکيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
 

زیک

مسافر
صرف آتے ہی رہتے ہیں جاتے تو نہیں دیکھے بلکہ کچھ تو ایسے براجمان ہوئے کہ اب طالبان ہی انہیں اٹھائے تو اٹھائے بندوں کے بس کی بات نہیں رہی :)
ایک اصلی خراسانی طالبان بھی آئے تھے پھر شاید "شہید" ہو گئے کہ دوبارہ دکھائی نہیں دیئے
 

صائمہ شاہ

محفلین
ویسے طالبان کو میرے مراسلات میں بہت دلچسپی ہے جس طرح امریکہ کے نام پر فواد بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوجاتے ہیں ایسے ہی طالبانی محفلین میرے مراسلات پر حاضری دیتے ہیں :applause::applause:
 
اس لڑی کا مقصد ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔ کیا اسے فقط ایک دوسرے پر نکتہ چینی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے؟ ممکن ہے کہ ابتدا میں اس کا مقصد کچھ اور رہا ہو، لیکن اب ہمیں نہیں لگتا کہ یہاں کی گفتگو معاملات کو کسی مثبت رخ پر لے جائے گی! #ملائم_سی_یاد_دہانی :) :) :)
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سال 2013 ميں مختلف موضوعات پر ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی جانب سے اردو محفل سميت پاکستانی فورمزپر تشہير کردہ مختلف پيغامات کا مجموعہ آپ اس ويڈيو ميں ديکھ سکتے ہيں

Vimeo


Youtube



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

صائمہ شاہ

محفلین
اس لڑی کا مقصد ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔ کیا اسے فقط ایک دوسرے پر نکتہ چینی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے؟ ممکن ہے کہ ابتدا میں اس کا مقصد کچھ اور رہا ہو، لیکن اب ہمیں نہیں لگتا کہ یہاں کی گفتگو معاملات کو کسی مثبت رخ پر لے جائے گی! #ملائم_سی_یاد_دہانی :) :) :)
اف خدایا یہ معصوم یاد دہانیاں کس دیس بستیاں ہیں ؟ جب جہاں ان کی ضرورت ہو وہاں تو دکھتی بھی نہیں # ملائم سا گلہ :):)
 
Top