محفل میں پانچ سال!

عثمان

محفلین
پانچ برس ہوتے ہیں۔۔
بندہ اس ویب سائٹ پر آن پہنچا۔ کیا دیکھتا ہے کہ لکھاریوں کی ایک بیٹھک جمی ہے۔ بھانت بھانت کے تبصرے اور بحثیں جاری ہیں۔ ایسے ہی ایک مراسلے پر نظر پڑی تو دل کیا کہ ایک عدد دھانسو قسم کے تبصرے سے مبصر محترم کی خوب خبر لے۔ پھر کیا تھا۔۔ رجسٹرڈ ہوئے اور ہوگئے شروع۔۔
وہ دن اور آج۔۔ ہم اسی چکر میں یہاں منڈلاتے ہیں اورمحفلین کہلاتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
یاد آیا۔۔ کہ جس مبصر محترم کا ابتدائی مراسلے میں تذکرہ ہے وہ غالبا آپ ہی تھے۔ پھر آپ دوبارہ ہاتھ نہ آئے۔ :)
ہمم، میں تو پہلے ہی سمجھ گیا تھا جب آپ نے کہا کہ آجکل شکار نہیں ملتا تو مجھے خیال آیا کہ آجکل تو میں ہی نہیں ملتا۔:)
دوبارہ ہاتھ کیسے آتے، آپ کو بتایا تو تھا کہ عقاب اور سانپ میں خدا واسطے کا بیر ہے۔:)
ویسے ایک اور دھاگے میں تفصیل سے آمنے سامنے آئے تھے شائد آپ کو یاد ہو کہ مخلوط تعلیم پر ایک دھاگے میں کافی لمبی بحث ہوئی تھی آپ سے اور ایک اور صاحب سے۔ وہ دھاگہ ہی محفل سے غائب ہوگیا۔ وجہ آج تک نہ پتہ لگ سکی۔:)
 

رانا

محفلین
آپ کی بات سے اب کئی پرانی باتیں یاد آرہی ہیں کہ ایک سالگرہ کے موقع پر ہم دونوں نے مل کر ایک عثمان سیریز بھی شروع کی تھی۔ کچھ یاد آیا۔:)
 

arifkarim

معطل
ایسے ہی ایک مراسلے پر نظر پڑی تو دل کیا کہ ایک عدد دھانسو قسم کے تبصرے سے مبصر محترم کی خوب خبر لے۔
ہاہاہا۔ یعنی کہ آپ رہ نہیں سکے۔ حال ہی میں عمار ابن ضیا صاحب جو ایک عرصہ سے غائب تھے بھی اسی قسم کا کوئی جہادی دھاگہ دیکھ کر واپس تشریف لائے تھے تاکہ ایک موصوف کو "ٹھیک" کر سکیں :)

ویسے ایک اور دھاگے میں تفصیل سے آمنے سامنے آئے تھے شائد آپ کو یاد ہو کہ مخلوط تعلیم پر ایک دھاگے میں کافی لمبی بحث ہوئی تھی آپ سے اور ایک اور صاحب سے۔ وہ دھاگہ ہی محفل سے غائب ہوگیا۔ وجہ آج تک نہ پتہ لگ سکی۔:)
وجہ ہمیشہ کی طرح وہی تھی: تلیم کی کمی :)


عثمان بھائی کی گفتگو میں اکثر مثبت سوچ محسوس ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ وہ "کسی بھی طرح" اپنے شکار کو دبوچنا چاہتے ہیں۔
کینیڈین نیوی میں کام ایسا ہی نہیں مل جاتا۔ اسکے لئے نئے رنگروٹس میں اپنے شکار کو دبوچنے کی صلاحیت کا ہونا ضروری ہے :)
نوٹ: موصوف کا شکار صرف مچھلیاں ہی نہیں ہوتیں :)

مجھے تو شاید سات سال ہوگئے۔:)
جی آپ ہماری آمد کے کوئی سال بعد یہاں وارد ہوئے تھے :)
 
Top