محفل میں کچھ مسائل

ایم اے راجا

محفلین
محترم منتظمین، السلام علیکم۔
امید ہیکہ بخیریت ہو نگے،
گزشتہ تین چار دن سے محفل کے پیج میں مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا ہے۔

1۔ سائیٹ کی رفتار نہایت سست ہو گئی ہے۔

2۔ جواب ارسال نہیں ہو رہا، پہلے اضافی اختیارات پر جانا پڑ رہا پھر وہاں سے ارسال ہو رہا ہے۔

3۔ شکریہ کا ٹیگ کام نہیں کر رہا، شکریہ پر کلک کرنے کے بعد شکریہ کا ٹیگ گم تو ہو جاتا ہے مگر شکریہ ادا نہیں ہوتا، دوبارہ دھاگہ کھولنے پر شکریہ کا ٹیگ بغیر شکریہ ادا ہوئے منہ چڑا رہا ہوتا ہے۔

منتظمین صاحبان امید ہیکہ مندرجہ بالا مسائل اور شکایات جلد دور فرمانے کی کوشش کریں گے اور حل بھی ہوں جائیں گی۔ شکریہ۔

خیر اندیش و دعا گو۔
ایم اے راجا
 

باسم

محفلین
12941239gs9.jpg

محفل کے نخروں پر ہم اس کی یوں گت بناتے ہیں۔

اگر آپ بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں تو محفل کھولنے کے بعد یہ کوڈ ایڈرس بار میں ڈالیے
javascript:document.body.contentEditable='true'; document.designMode='on'; void 0
 

زیک

مسافر
محفل کی سست‌رفتاری کا مسئلہ پچھلے ایک ماہ سے continually تنگ کر رہا ہے۔ ہم کچھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں تو کافی بہتر ہو جاتا ہے مگر پھر چند دن بعد گڑبڑ شروع ہو جاتی ہے۔ بہرحال تحقیق اور علاج دونوں جاری ہیں امید ہے کہ جلد اس پر قابو پا لیں گے۔

اس کا تعلق بینڈوڈتھ سے نہیں ہے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ زیک خدارا کچھ کیجیئے بہت بوریت ہوتی ہے اور غصہ بھی آتا ہے ایسا نہ ہو کہ اپنا لیپ ٹاپ ہی توڑ ڈالوں، مگر اگر ایسا کر دیا تو پھر اکیلا اس جنگل میں کیا کروں گا، یہ سوچ کر ضبط کر لیتا ہوں محفل کے ان نخروں کو:)
 

ایم اے راجا

محفلین
ارے نہیں وارث بھائی آپ تو محفل کی جان ہیں آپ کی نظر بھلا کیسے لگ سکتی ہے، یہ کسی اور بد نظر کی نظر کا کمال ہے، لیکن امید ہے کہ محفل کے عامل اس نظرِ بد کے اثر کو جلد از جلد زائل کرنے کے لیئے ہر ممکن منتر پڑھ رہے ہونگے، اور یہ بھی امیدِ واثق ہیکہ جلد اس نظرِ بد سے چھٹکارا بھی حاصل ہو گا، اللہ اس پیاری محفل کو حاسدوں کی نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
 

مغزل

محفلین
آجکل 500 کا error بھی تواتر سےآرہا ہے ۔۔ خصوصا صبح 11 سے 2 اور شام 4 سے 7 اور رات 11 سے 2 کے عمل میں ۔۔
 

ایم اے راجا

محفلین
جی پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے محفل محفل کے ساتھ، میں تو شکریہ بھی ادا کرنے سے قاصر ہوں، پتہ نہیں محفلین کیا سمجھتے ہوں گے پہلے ہی مغرور اور پتہ نہیں کن کن ناموں سے مخاطب کیا جات ہوں ( محفل پر نہیں بلکہ یہاں):)
 

ایم اے راجا

محفلین
منتظمین صاحبان،
کیا اب میں کبھی کسی کا شکریہ ادا نہیں کر سکوں گا،
اور کیا ہر بار جواب بھیجنے کے لیئے اضافی اختیارات پر جانا ہوگا،
اوپر سے محفل کی رفتار یوں لگتا ہے جیسے کوئی زخمی پاؤں کانچ پر چل رہا ہے، بھائی کچھ کریں پلیزززززززززززززززززززززز:(
 

زیک

مسافر
اس وقت بھی آپ کے ساتھ یہ پرابلم ہو رہا ہے؟ میری طرف اس وقت محفل کی رفتار زبردست ہے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
زیک بھائی یہ مسائل اور اعجاز صاحب کا بیان کردہ مسئلہ برقرار ہے براہِ کرم ان کو حل کرنے کے لیئے کچھ خاص کیجیئے۔ شکریہ۔
 

ماوراء

محفلین
آہ ۔۔ یہ سرور ایرر۔۔۔ اس نے واقعی بہت تنگ کیا ہوا ہے۔ اس وقت تو بہت ہی زیادہ آ رہا ہے۔ اتنی دیر کے بعد اس تھریڈ تک میں پہنچی ہوں۔
 

زیک

مسافر
کچھ دن حالات بہتر رہنے کے بعد آج کچھ گھنٹے کافی زیادہ گڑبڑ رہی۔

کافی ٹامک ٹوئیاں مارنے کے بعد میرا خیال ہے کہ میں مسئلے کو سمجھ گیا ہوں۔ اب اس کے ممکنہ حل پر تحقیق کر رہا ہوں۔ فی الحال ایک حل کا علم ہوا ہے جس کے لئے محفل کو دو گھنٹے کے لئے ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ اس بارے میں تمام تیاری کے بعد میں اعلان کروں گا۔

ہم معذرت‌خواہ ہیں کہ محفل کے مسائل آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
زیک بھائی بہت شکریہ اللہ آپکو کامیابی سے ہمکنار فرمائے، آمین۔

رات سے بار بار ایرر 500 ہنڈریڈ ستا رہا ہے، پہلے تو سائیٹ کھل ہی بڑی مشکل سے رہی ہے اگر کھل جائے تو پوسٹ کرتے یا سرچ کے دوران دو تین بار منحوس ایرر 500 آ جاتا ہے:confused:
 

ایم اے راجا

محفلین
صبح سے یہ مسئلہ آرہا ہے، سائیٹ بڑی مشکل سے کھل رہی ہے اور بہت پرابلم ہو رہی ہے۔

The page cannot be displayed
There is a problem with the page you are trying to reach and it cannot be displayed.

--------------------------------------------------------------------------------

Please try the following:

Open the www.urduweb.org home page, and then look for links to the information you want.
Click the Refresh button, or try again later.

Click Search to look for information on the Internet.
You can also see a list of related sites.




HTTP 500 - Internal server error
Internet Explorer
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہم نے فورم پر سارے ہیک ڈس ایبل کر دیے ہیں تاکہ پرابلم کا سراغ لگایا جا سکے۔
 
Top