محفل میں 18 سال

فہیم

لائبریرین
یعنی محفل میں سنِ بلوغت!
ابھی سے نبیل بھائی کو محفل کا شناختی کارڈ بننے کی درخواست دے دینی چاہیے۔

ویسے ہمیں تو یاد بھی نہ تھا کہ آج ہمیں پورے 18 برس بیت چلے۔ وہ تو بھلا ہو علی وقار صاحب کی اس پوسٹ کا!
آپ آج ہی کے دن رکن بنے تھے۔ ذرا اس وقت کا تصور کریں۔ محفل میں لاگ ان ہونے میں کوئی مشکل پیش آتی تھی یا تب کیا ماحول تھا؟

یہاں لکھیں یا پھر بارہ دری میں، بشرط فرصت!
تو بھئی اس سوال کا جواب کچھ یوں ہے کہ۔

گوگل پر ابن صفی کی کتابوں کی تلاش ہمیں محفل کے اس دھاگے تک لے آئی تھی۔ اور ہمارا پہلا مراسلہ بھی اسی دھاگے میں تھا جو ابھی نہیں ہے ۔ اور اس کی بابت نبیل بھائی یا زیک ہی بتاسکتے ہیں کہ محفل کئی بار مختلف سافٹویئرز پر منتقل ہوئی ہے تو شاید کہیں اڑ گیا ہو۔

محفل میں رجسٹر ہونے ، لاگ ان ہونے اور اردو میں مراسلہ لکھنے میں ہمیں کوئی دقت نہیں ہوئی۔ کیونکہ ہم ان پیج استعمال کرتے تھے لیکن جب تک ہمیں یونی کوڈ کا کچھ بلکہ ککھ پتہ نہیں تھا۔

اس وقت محفل بہت سادہ سی تھی ۔ پی ایج پی بی بی 3 پر تھی اور ڈیفالٹ فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ تھا۔ بعد میں محفل وی بلیٹن اور پھر زین فورو پر منتقل کردی گئی جس سے محفل کا روپ رنگ نکھر گیا۔
خیر بس وہیں سے اردو محفل کی ایسی لت لگی کہ تب سے ہم یہاں ڈیرہ ڈالے بیٹھے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اٹھارہ سال مکمل ہونے پر بہت مبارکباد ۔۔۔
اور بتائیے کہ اس دشت کی سیاحی میں کس طرح عمر گزری ہے۔
بہت شکریہ۔
اب کیا بتائیں کہ عمر کیسے گزری۔ اس پر تو کافی کچھ لکھا جاسکتا ہے۔ پر طبیعت ابھی لکھنے والی نہیں ہورہی :)
 

نور وجدان

لائبریرین
محفل کو مبارک باد یا آپ کو سن اٹھارہویں میں داخل ہونے پر مبارک باد دیں ...؟

چلیں یہ بتائیے آپ نے اس محفل سے کیا پایا؟
 

فہیم

لائبریرین
محفل کو مبارک باد یا آپ کو سن اٹھارہویں میں داخل ہونے پر مبارک باد دیں ...؟

چلیں یہ بتائیے آپ نے اس محفل سے کیا پایا؟
بہت شکریہ۔

محفل سے سچ پوچھیں تو بہت کچھ پایا۔
سب سے بڑھ کر ایک خاندان پایا۔
دوست، احباب لگتاہے جیسے اپنے گھر والے ہی ہوں:)
 

نور وجدان

لائبریرین
بہت شکریہ۔

محفل سے سچ پوچھیں تو بہت کچھ پایا۔
سب سے بڑھ کر ایک خاندان پایا۔
دوست، احباب لگتاہے جیسے اپنے گھر والے ہی ہوں:)
ویسے کس قدر شکر کی بات ہے جب اس بھیڑ میں تنہا نَہ رہا جائے بلکہ سچا وکھرا دوست مل جائے
 
Top