پیایچپیبیبی میں سیشن آئیڈی کا انتظام ہے۔ جب کوئی قاری فورم کو وزٹ کرتا ہے تو اسے کچھ دیر کے لئے ایک سیشن آئیڈی assign ہوتی ہے۔ ایک رکن کے لئے تو یہ تکنیکی طور پر آسان ہے کہ اس کی لاگان معلومات وغیرہ کے ذریعہ اسے سیشن دیا جائے مگر مہمان کی سیشن آئیڈی یوآرایل میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے یوآرایل میں ہونے کی وجہ سے سرچ انجن فورم کو صحیح طور پر شامل نہیں کر سکتے کہ ہر دفعہ انہیں اسی صفحے کا یوآرایل سیشن آئیڈی کی وجہ سے مختلف ملتا ہے۔ اس کا حل یہ موجودہ نظام ہے جس میں سرچبوٹس کے اکاؤنٹ ہیں اور ان کی سیشن آئیڈی اب یوآرایل میں نہیں ہوتی۔ اس طرح انہیں فورم اسی طرح نظر آتا ہے جیسے ایک عام ممبر کو۔